مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہے۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کا صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، وہ ایک خط وفاق کو بھی صوبے کے حقوق پر بھی لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خط میں این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی درخواست کریں، خط میں صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی اور سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے کی استدعا کریں۔

کے پی کی پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں قائم پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر بے چارے کا ویسا بھی کوئی کام نہیں، صرف خط ہی لکھ سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کا کردار آج کل ڈاک خانے جیسا ہے، جہاں ایک مسترد شدہ ڈاکیا بیٹھا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طرح گورنر صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کچھ کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی خیبر پختون خوا کہ گورنر

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر علی امین گنڈاپورکو مناظرے کا چیلنج

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا( کے پی کے) فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ  کی کارکردگی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا  ہےکہ کارکردگی وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی بہتر ہوئی تو وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو جائیں گے، لیکن اگر علی امین گنڈاپور مناظرے میں ہار گئے تو انہیں استعفا دینا ہوگا۔

میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اجلاس میں ایک مؤقف اپناتے ہیں اور بعد میں اس سے مکر جاتے ہیں،ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے اور دیکھیں گے کہ وزیر اعلیٰ کسانوں سے ٹیکس کیسے وصول کرتے ہیں؟

 انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے کبھی صوبے کے حقوق کے لیے اسلام آباد میں جنگ نہیں لڑی، لیکن کے پی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ صوبے کو بحران کی طرف لے جانا ہے، کئی سالوں سے صوبے کے کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے  کہا کہ کسان ٹیکس کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو خط لکھا جا چکا ہے اور وہ چترال سے ڈی آئی خان تک ہر جگہ کسانوں کے احتجاج میں ان کے ساتھ ہوں گے، حکومت نے غریب کسانوں سے بھتہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں کسانوں کو سہولت دینے کے لیے کسان کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، مگر خیبر پختونخوا میں کسانوں سے زبردستی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے کسانوں نے زرعی ٹیکس کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے سامنے کسان دھرنا دیں گے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں کسان کنونشن کے دوران احتجاج کا اعلان کیا گیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف
  • کے پی کی پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے: فیصل کریم کنڈی
  • گنڈاپور کو اصلاح کیلیے ایک ماہ کی مہلت، پھر ہم بتائیں گے دھرنا کسے کہتے ہیں، گورنر
  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیرِ اعظم کو خط
  • دیکھتا ہوں حکومت کیسے زمینداروں سے ٹیکس لیتی، سٹیڈیم کا نام بدلنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی: فیصل کنڈی
  • صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ اس صوبےکو تباہ کرنا ہے؛ گورنر خیبر پختونخوا
  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر علی امین گنڈاپورکو مناظرے کا چیلنج
  • سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے: فیصل کریم کنڈی
  • سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے: فیصل کریم کنڈی