آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونےکاامکان ظاہرکردیاشمالی علاقوںمیں برفباری کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں آج24فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔
پنجاب اور اسلام آباد میں25فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔
کشمیر اورگلگت بلتستان میں25فروری سے2مارچ تک شدید بارشیں اور برفباری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں24فروری سے26فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں25سے26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے۔
خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ادہر سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش ، پاک بھارت ٹاکرا منسوخ ہونے کا امکان کم ہے ، محکمہ موسمیات
دبئی(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کو بری خبر سنادی، پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم “رنگ آف فائر” پاکستان اور بھارت مقابلہ کرانے کیلئے تیار ہے اور شائقین بھی پُر جوش ہیں۔
دبئی میں منگل، 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیئے تھے۔متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلا دیش بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔
البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے بادل برسے گا جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔دبئی میں اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قوانین کے مطابق گروپ اسٹیج میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔شائقین پُرامید ہیں کہ ہلکی بارش کے باوجود پاک بھارت مقابلہ شائقین کو مایوس نہیں کرے گا اور ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔