اہم رہنما کی عمران خان کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان قید سے جلد رہا ہوگا۔وہ ضمیر کا قیدی ہے۔حکمران ملک میں خانہ جنگی اور فساد شروع کرنا چاہتے ہیں۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو چیف آف آرمی سٹاف کو خط لکھے ہیں وہ ملکی استحکام اور اس کی بقاء سے وابستہ ہیں۔ موجودہ حکمران تحریک انصاف اور فوج کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں۔پاکستان کو اس میں عدم استحکام سے دو چار کرنا عالمی سازش کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ مصلحت پسندی سے کام لیں۔عمران خان کو غیر مشروط رہا کیا جائے۔26 نومبر اور 9 مئی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں۔ملک کے اندر اگر خانہ جنگی شروع ہو گئی تو پھر حالات کو کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی کاتعلیمی نظام بہتر کرنا چاہتے ہیں‘ڈپٹی میئر
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں محکمہ اسکول تعلیم و خواندگی حکومت سندھ کے زیراہتمام بعنوان ’’سائنس ان سندھ‘‘ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور تھر ایجوکیشن الائنس کی جانب سے منعقدہ نمائش سائنس کو مزید جدت اور فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی، طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے میں یہاں آیا ہوں، سندھ حکومت کراچی کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، کراچی کے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت کوشاں ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سائنسی تعلیم کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت تعلیمی اداروں میں اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس سلسلے میں رواں تعلیمی سال کو ’’سائنس ان سندھ‘‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد طلبا و طالبات کی تخلیقی اور سائنسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، طلبہ کے تیار کردہ آرٹ ورک اور سائنسی ماڈلز متاثر کن ہیں، محدود مواقع کے باوجود انہوں نے غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاہے، ہمیں اپنے بچوں کو عالمی
معیار کے مطابق تعلیم دینے کے لیے ان کی مہارتوں پر مزید کام کرنا ہوگا،محکمہ اسکول تعلیم و خواندگی حکومت سندھ کے تمام اسکولوں میں لیبارٹریز کو فعال بنانے کے لیے بھی اقدامات کررہا ہے، انہوں نے کہاکہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ کو یکساں سائنسی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، سائنسی تحقیق اور جدت کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، طلبہ کو اس پلیٹ فارم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے طلبہ کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ان کی تخلیقی سوچ اور سائنسی صلاحیتوں کی بہترین عکاس ہے، اس نمائش میں طلبہ نے اپنی سائنسی تحقیق اور تخلیقات کو پیش کیا، نمائش سے طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں اجاگر ہوں گی اور ان کے سائنسی رجحانات پروان چڑھیں گے، تعلیمی اداروں میں سائنسی نمائشوں سے بچوں کو سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔
ڈپٹی میئر