2025-03-04@04:16:41 GMT
تلاش کی گنتی: 416

«مفید ہے»:

(نئی خبر)
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ حلیمہ سعدیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض33 فیصد رہا ہے، سندھ کے دیگر بورڈ کا80 فیصد سے زائد نتائج آنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو بڑے ریلیف کی خبر سنادی اور امید ظاہر کی ایک ماہ ریلیف مل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے 30 دن میں آئی پی پیز کے ساتھ معاملات مکمل ہونے کی توقع ظاہر کردی۔ سابق نگراں وزیر نے کہا کہ امید ہے ایک ماہ میں بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی ہوجائے گی، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کوایک ہزار ارب روپےادا کیے جا رہے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کو10 روپے یونٹ کیپسٹی پیمنٹ ادا کیے جا رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ٹاسک فورس قائم...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت ہم نے صحیح سمت میں ڈال دی ہے، پنجاب اور یہاں کی معیشت کا موازنہ کرانا چاہتے ہیں، ہمارے وقت میں غربت کی شرح 12 فیصد اور ان کے وقت میں 13 فیصد تھی۔ شیخ...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آئندہ وقت میں اشیا کی قیمتوں میں ٹھہراو آئے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر احسن اقبال نے مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔انہوں نے کہا کہ بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں کے ساتھ کام کیا، شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے، گزشتہ تین سال کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے مل کر کام کیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے الوداعی پیغام میں ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ان چیلنجز میں کورونا، 2022کا تباہ کن سیلاب، لاکھوں افراد کی بحالی میں مددکی فراہمی شامل ہے، ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کئے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا، ہم نے معیاری صحت اور تعلیم کے ذرائع بڑھائے، چائے پر گپ شپ اور قوالی کے فن کے مظاہروںسے کرکٹ...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں ہم سب کو مدِ نظر رکھیں گے۔عدالت میں جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں کہ فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتا ہے؟ میری معلومات کے مطابق کیس کوئی اور سنتا ہے اور سزا و جزا کا فیصلہ کمانڈنگ افسر کرتا ہے۔ یہ تفریق کیسے کی گئی کہ کونسا کیس ملٹری کورٹس میں، کونسا اے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا۔ 4 سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024ء میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی ہر سال 2 کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ 4 کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے کیونکہ 2023ء میں کسی کرکٹر کو ہال آف فیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پائیدار اقتصادی شرح نمو کے لئے دنیا بھر کی حکومتوں کو آئندہ دس سال کے دوران 30 کھرب ڈالر کے اضافی وسائل پیدا کرنا ہوں گے، پراپرٹی ٹیکسز کم آمدنی والے ممالک کو ترقیاتی ایجنڈا کی تکمیل میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق یہ وسائل تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4 فیصد جبکہ کم آمدنی والے ممالک کی جی ڈی پی کے 16 فیصد کے مساوی ہیں۔آئی ایم ایف نے تجویز پیش کی ہے کہ اضافی وسائل کی دستیابی کے لئے مقامی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کے موثر نفاذ کے اقدامات کی ضرورت ہے۔دوسری جانب آئی ایم...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک) غربت اور مساوات کے بارے میں ورلڈ بینک کی حالیہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی قیمتوں کی افراط زر میں اپریل سے جون 2024 تک نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی جس سے غریب، کمزور اور متوسط طبقے کے گھرانوں کے لیے قیمتوں کا دباؤ کم ہوا جو اپنے بجٹ کا 42 سے 48 فیصد خوراک کے لیے مختص کرتے ہیں۔تاہم، توانائی کی افراط زر میں 65 فیصد اضافہ ہوا اور دیہی علاقوں میں نقل و حمل سمیت بنیادی افراط زر بلند رہا، زیادہ بالواسطہ ٹیکسوں نے صارفین کی اشیا اور خدمات کے لیے قیمتوں میں مزید اضافہ کیا، اس سے مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے خاندان بری طرح متاثر ہوئے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ملاقات کررہے ہیں
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کر سکتے ہیں۔  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں،اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک   وفاقی وزیر نے کہا کہ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، مزید 16 پلانٹس کی نظرِ ثانی کرنے...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا ہے، بجلی صارفین کے لیے قیمتیں کم ہوئی ہیں، گیارہ سو ارب روپے کی بچت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے، تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو گی، نظر ثانی کے بعد عوام کو بہت اچھی بچت ہو گی، مزید پندرہ آئی پی پیز کے معاہدوں...
    حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کے نقشے کے معاملے پر سعودی عرب کا مؤقف امتِ مسلمہ کی ترجمانی ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنا عالمی امن کو تباہ کرنا ہے، اسلامی تعاون تنظیم گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنے پر فوری اجلاس طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق سعودی عرب کے مؤقف کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی نقشہ مسترد کر دیاسعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے...
    عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حفیظ اللّٰہ نیازی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید بے بنیاد ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حفیظ اللّٰہ نیازی یقیناً تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے لوگوں کی راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردیعظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ مین بلیوارڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں، ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حسان نیازی کے ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشت گردی اور فساد کو پرموٹ کرتے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ نے حسان نیازی کی...
    وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں۔اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیے جماعت اسلامی کا بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کردی وفاقی وزیر نے کہا...