بیرسٹر علی ظفر نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ کل چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ( کل ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس میں سزا ختم کر دے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مخالفین عدالت کے ذریعے سیاست کی کوشش کر رہے ہیں اور عدالتوں کو حکومت نے میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ان کیسوں سے مخالفین کی سیاست ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے 2 ہفتوں کے اندر اندر القادر ٹرسٹ ( 190 ملین پاؤنڈ ) کیس ختم ہو جائے گا۔
پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا
یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور دونوں کو 10 لاکھ اور 5 لاکھ جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ قید کی مزید سزا ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ملین پاؤنڈ پی ٹی ا ئی علی ظفر
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس، عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں: عطاء تارڑ
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا، سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین پاؤنڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو قانون کے مطابق چلتا ہے، نیب نے تمام ثبوتوں کے ساتھ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے، نیب کی پریس ریلیز جاری ہونے کے باوجود دبئی میں پراجیکٹس بنائے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ دھوکا دہی اور فراڈ کو نیب نے کل واضح کیا، دبئی والے پراجیکٹ میں جو پیسہ انویسٹ کریں گے وہ منی لانڈرنگ کا کہلائے گا۔
عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا رہا ہے، اس کیس میں تمام قانونی لوازمات شامل ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کریں، کرپشن کا جواب دیں، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی بڑا شوروغل کیا ہے۔
مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب