سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ پوڈکاسٹ میں شوہر کے فیصلے کو کامیاب گھر کی بنیاد قرار دیا۔ 

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے میاں بیوی کے تعلقات اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

صبا فیصل نے اپنی والدہ کا مشورہ شیئر کرتے ہوئے کہا، "میری امی نے مجھے کہا تھا کہ شوہر سے ایک قدم پیچھے رہنا تاکہ ضرورت پڑنے پر سر اٹھاؤ تو شوہر کا سہارا نظر آئے، نہ کہ کھلا آسمان۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ایک حد تک میاں بیوی برابر ہیں، لیکن اللہ نے شوہر کو خاص مقام دیا ہے۔ ان کے مطابق، "وہ گھر زیادہ کامیاب ہوتے ہیں جہاں آخری فیصلہ مرد کرتا ہے، کیونکہ عورت جذباتی ہوتی ہے اور مستقل مزاجی سے فیصلے نہیں کر سکتی۔"

صبا فیصل نے بیویوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے شوہروں کو وہ مقام اور عزت دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔ ان کی باتوں پر سوشل میڈیا پر تبصرے اور بحث جاری ہے، جہاں کچھ ان کی رائے سے متفق ہیں اور کچھ نے اختلاف کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صبا فیصل

پڑھیں:

شدید بیمار پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج

ہیفے(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں سیپٹک جھٹکے سے بگڑنے والے سالمونیلا ٹائیفی سے ہونے والے میعادی بخار کا شکار 2 سالہ پاکستانی بچے کو زندگی بچانے والے علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر آنہوئی پراونشل چلڈرن ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
بچے کو مسلسل تیز بخار کے باعث21 مارچ کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹوں میں سی ری ایکٹو پروٹین کی خطرناک حد تک بلند مقدار سامنے آئی جو کہ اہم انفیکشن کی علامت ہے۔ ہسپتال کے ہیماٹولوجی اور آنکولوجی شعبے کے ایسوسی ایٹ چیف فزیشن وانگ چھینگ جن نے کہا کہ غیر مستحکم علامات اور بخار میں مسلسل رونے کے باعث بچے کی حالت نازک تھی۔ اس کے والدین انتہائی پریشان تھے۔
ہسپتال میں داخلے کے دوران بچے کی حالت تیزی سے بگڑنے لگ گئی جس نےانیمیا اور تھرومبوسائٹوپینیا کو ظاہر کیا۔ ڈاکٹروں کو ہیموفیگوسائٹک لمفوہسٹوسائٹوسس(ایچ ایل ایچ) کی تشخیص کا شبہ تھا جو کہ ایک نایاب اور جان لیوا حالت ہے۔ وانگ نے سمجھایا کہ ایچ ایل ایچ کی تشخیص کے لئے 8میں سے 5معیار پورے کرنا ضروری ہیں۔ بچہ پہلے ہی 4 معیار پورے کر چکا تھا جس سے اس کی حالت بہت سنگین ہوگئی تھی۔
چین میں ایک دہائی تک قیام کرنے والےبچے کے والد محمد نصر احمد نے اس مشکل وقت کو اذیت ناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کو تکلیف میں دیکھ کر بے بس ہوگئے تھے۔ میری بیوی، ہمارے خاندان اور میں نے دن رات اس کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔
ہسپتال نے علاج کا موزوں منصوبہ تیار کرنے کے لئے کثیر جہتی طبی ٹیم کو متحرک کیا۔ درست اینٹی انفیکشن تھراپی اور انتہائی نگہداشت کے ذریعے بچے کی حالت مستحکم ہوگئی۔ وانگ نے کہا کہ یہ ایک خطرناک معاملہ تھا۔ خوش قسمتی سے بیماری ایچ ایل ایچ کی جانب نہیں بڑھی۔
نصر نے کہا کہ میں اپنے بچے کو بچانے پر چینی داکٹروں کا انتہائی شکر گزارہوں۔ انہوں نے کہا کہ طبی ٹیم نے نہ صرف ماہرانہ علاج فراہم کیا بلکہ انہیں بیٹے کی حالت اور علاج کے منصوبے پر آگاہ رکھنے کے لئے انگریزی زبان کا وی چیٹ گروپ بھی بنایا۔
طبی ٹیم نے ہمدردانہ دیکھ بھال پر بھی توجہ دی۔ نرسوں نے بچے کو نئے کپڑے تحفے میں دئیے اور نصر کے لئے رات گزارنے کے لئے ایک فولڈ ہونے والے پلنگ کا انتظام کیا۔نصر نے کہا کہ نرسوں کی مہربانی نے ہماری تشویش کم کرنے میں مدد دی۔
نصر نے14 دن ہسپتال میں قیام کو اجاگر کرتے ہوئےبھرپور شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی ڈاکٹروں اور نرسوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور ہمدردی نے میرے بیٹے کی جان بچائی۔ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں۔ انہوں نے مقامی دوستوں اور پاکستان میں خاندان سے ملنے والے تعاون کا بھی حوالہ دیا۔
آنہوئی ایگریکلچر یونیورسٹی میں زرعی ریموٹ سینسنگ میں پوسٹ ڈاکٹرل محقق نصر حال ہی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیفے منتقل ہوئے۔ان کا معاملہ بالخصوص زراعت میں چین اور پاکستان کے گہرے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے جو پاکستان کی معیشت کا ستون ہے۔
یونیورسٹی کے بین الاقوامی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ ہوا جیان نے کہا کہ بہت سے پاکستانی طلبہ یہاں جدید زرعی ٹیکنالوجیز سیکھنے آتے ہیں جس سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملتا ہے۔
ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد نصر نے ڈاکٹر وانگ کو اپنے گھر روایتی پاکستانی کھانے کی دعوت دی۔ وانگ نے کہا کہ بچوں کو صحت یاب ہوتے دیکھنا اور ان کے خاندانوں کا اعتماد حاصل کرنا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔
یہ کامیاب علاج چین کی بچوں کی نگہداشت کی صلاحیتوں میں ترقی اور صحت کے عالمی شعبے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
ہسپتال کے نائب صدر لیو ہونگ جن نے مساوی علاج کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سنگین حالت میں مبتلا بچوں کے علاج کے طریقہ کار موجود ہیں جس سے تشخیص اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والے جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہاں سے نہیں ملے گا: رانا ثنا اللہ
  • کراچی: شوہر کے چھری کے وار سے بیوی قتل
  • سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کی تضحیک کرنے والے کا دماغ درست کردیا
  •  آج پارہ چنار چھوٹا فلسطین بن چکا ہے، جہاں پر مکینوں کو ادویات و خوراک تک میسر نہیں، علامہ عامر عباس ہمدانی 
  • کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا
  • والدین علیحدگی کے باوجود دوست تھے، وفات سے قبل والد ہی والدہ کو اسپتال لیکرگئے: بیٹی نور جہاں
  • اختر مینگل کا دھرتنے کے مقام پر کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ
  • گوجرانوالہ: بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
  • شدید بیمار پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج
  • کرینہ نے شوہر سیف کو کس چیز پر قصور وار ٹھہرادیا؟