عمران خان پراعتماد ہیں، ان سے ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے ہم جیل میں ہیں، فیصل جاوید
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن ہمارا مطالبہ یے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کی بڑی کلیئر پوزیشن ہے کہ کمیشن بنائیں، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پراعتماد ہیں، وہ کبھی ڈیل نہیں کریں گے، سابق وزیراعظم سے جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جیل میں ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن ہمارا مطالبہ یے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کی بڑی کلیئر پوزیشن ہے کہ کمیشن بنائیں، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، جوڈیشل کمیشن ہمارا جائز مطالبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہیں بنتا تو مذکرات جاری نہیں رہ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہماری ملاقاتیں عدالتوں میں ہوتے ہیں، پی ٹی آئی اور بانی پی آئی کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، القادر کیس میں حکومت کو کچھ نقصان نہیں ہوا، یہ من گھڑت کیس ہے ہائیکورٹ سے یہ کیس ختم ہو جائے گا۔ فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر اعتماد ہے جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جیل میں ہے، ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے گے تو اس ملک میں سرمایہ کاری شروع ہوگی، راستے میں رکشہ والا ملا، اس نے ایک سوال کیا کہ عمران خان کب باہر آئے گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر پاکستانی کی زبان پر یہی سوال ہے، کہ بانی پی ٹی آئی کب باہر آئے گے، ہم غلامی کی بات نہیں کررہے، ہم اپنی پاؤں پر کھڑے ہونے کی بات کرتے ہیں، ہم کہتے ہیں انصاف ہوں، 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، الیکشن چوری کیا گیا، یہ پہلا الیکشن تھا جس میں امیدوار ووٹرز کے پاس نہیں گیا، ووٹرز امیدوار کے پاس آئے، کسی ہو بینگن کسی کو کچھ اور نشان دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں
پڑھیں:
چیئر مین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں پبلک سروس کمیشن کے امتحان پر عدالتوں کی جانب سے مسلسل سٹے آرڈر جاری ہونے کا معاملہ، چیئر مین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر جنرل (ر) ہدایت الرحمان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
چیئرمین پی ایس سی نے سپریم کورٹ سرکاری گاڑی میں بھی جانے سے انکار کر دیا، پرائیویٹ گاڑی منگوا کر روانہ ہوئے، سیکریڑی پبلک سروس کمیشن نے بھی ایک ماہ کیلئے چھٹی کی درخواست دے دی۔
وزیر اعظم انوار الحق سمیت دیگر کی چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو منانے کی کوششیں، چیئرمین پبلک سروس کمیشن کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ وہ اس نظام کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں اوپن میرٹ کیس چھ ماہ سے موجود اب تک سماعت نہیں ہو سکی،معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث پی ایس سی نیا اشتہار جاری نہیں کر سکتا۔
ادارہ پہلے سے جاری شدہ اشتہارات پر بھی ٹیسٹ انٹرویو نہیں لے سکتا ہے، پبلک سروس کمیشن جس بھی ٹیسٹ کا شیڈیول جاری کرتا ہے ہائی کورٹ اس پر سٹے آرڈر جاری کر دیتا ہے، مسلسل اسٹے آرڈر کے باعث پبلک سروس کمیشن گزشتہ دس ماہ سے مکمل غیر فعال ہے۔
سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے چیرمین PSC کو سنیئر ٹیچر جنرل لائن کے زیر التوا کیسز کے لیے سفارشات جاری کرنے کا کہا جس کو ماننے سے انکار کر دیا۔
چیئرمین پی ایس سی نے کورٹ میں موقف اپنایا کہ انہیں OR اور AND کا فرق معلوم نہیں، انہیں اس سیٹ پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے،چیئرمین پی ایس سی کی زبانی استعفے اور سیکریٹری کی چھٹی کی درخواست سے ادارہ مکمل غیر فعال ہوگیا۔
معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے