بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھونپے جا رہے ہیں: مصطفی ٰ نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھونپے جا رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بچانے کی اشد ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کی بحالی ایجنڈا ہونا چاہئے، سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔مصطفی ٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں اپوزیشن ایجنڈا طے کرنے کا مشاورتی اجلاس ہوگا، ایک بڑا ایجنڈا بنا کر ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم سب کا ایک ایجنڈا ہے کہ ملک میں آئین کی بحالی ہو، جلد اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں کا اتفاق ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دریائے سندھ کے سیدھے ہاتھ افراتفری ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات سنگین ہو چکے ہیں، مہنگائی اور غربت عروج پر پہنچ چکی ہے، ملک سے 14 ارب ڈالر باہر جاچکے ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے آئینی حقوق کےلئے کھڑی ہو جائے۔ 1973 کا آئین پاکستان کے لئے اہم کارنامہ تھا، 26ویں آئینی ترمیم نے آئین کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں اپاہج ہو رہی ہیں اور یہ تباہ کن ہے، مزدور کسان اور سیاسی قیادت کو اکٹھے کرنے جا رہے ہیں۔ جو اس وقت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چل رہا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر پراکسی وار شروع ہو گئی تو خدانخواستہ کہاں جائیں گے؟
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ نواز کھوکھر
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، سنی اتحاد کونسل 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر احتجاج کرے گی ،سنی اتحاد کونسل نے اراکین کو پلے کارڈ اور پوسٹرز ایوان میں لانے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ، قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے، قومی اسمبلی اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹسز کیساتھ دو حکومتی قوانین پارلیمانی کارروائی کا حصہ ہونگے ، قومی اسمبلی اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں بین الاقوامی کنونشن کے مطابق قانون سازی ہوگی ۔قومی اسمبلی میں حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق عالمی کنونشن کے مطابق بل پیش کیا جائے گا، بل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایوان میں پیش کرینگے ، قومی اسمبلی میں کنونشن برائے حیاتیاتی و زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 منظور کیا جائے گا ۔اجلاس میں دیوانی عدالتیں 2024ء بل بھی ایوان میں پیش ہوگا ، اجلاس میں ووٹرز صنفی امتیاز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر غور آئے گا ،اسلام آباد کے ہسپتالوں خصوصاً پولی کلینک میں وینٹی لیٹرز سمیت دیگر آلات کی عدم دستیابی بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔