کندھکوٹ: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ووٹ کی اہمیت اور اندراج سے متعلق لیکچر دے رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن نہ کروانا غیر آئینی ہے، شبلی فراز کا خط

سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن نہ کروانا غیر آئینی ہے۔

شبلی فراز نے خط میں کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر الیکشن نہیں کروائے گئے۔ ثانیہ نشترِ کا استعفی 10 مارچ کو منظور ہوا۔ آرٹیکل 224 کے تحت 30 دن میں خالی نشست پر انتخابات کروانا لازم ہے۔

مزید پڑھیں: ثانیہ نشتر کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور

شبلی فراز نے لکھا کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر انتخاب کی مقررہ مدت گزر چکی ہے۔ خالی نشست پر انتخابات نہ کروانا غیر آئینی ہے۔ اس غیر آئینی اقدام سے خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق کی نفی ہو رہی ہے۔

شبلی فراز نے لکھا کہ خیبر پختونخوا میں پہلے بھی 11 نشستوں پر انتخابات نہیں ہوئے،یہ غیر آئینی اقدام آئین اور خیبر پختونخوا کی محرومیوں میں اضافے کا سبب ہے۔ وفاق کی علامت سینیٹ میں خیبر پختونخواہ نمائندگی سے محروم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ثانیہ نشتر خیبر پختونخوا سینیٹ شبلی فراز

متعلقہ مضامین

  • صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، چینی سفیر
  • این اے 213 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
  • ضمنی الیکشن کی تیاریاں، سندھ حکومت کا 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • این اے 213 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں
  • نوشہرہ اور کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سینئر سول جج،سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد جاں بحق
  • ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن نہ کروانا غیر آئینی ہے، شبلی فراز کا خط
  • چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر
  • نادرا نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی
  •  پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے اندراج سے متعلق نادرا کی وضاحت آگئی  
  • برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے نادرا کی اہم وضاحت جاری