سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، مذاکرات کیلئے مخلص ہوناضروری ہے مگر پی ٹی آئی قیادت تو خود عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کسی نے بھاری جیل برداشت کی؟ یہ سب ایک سمجھوتے کے تحت ہو رہا ہے۔ اقتدار، دولت اور سہولت کے مزے لے کر یہ اسی طرح حکومت چلاتے رہیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم کو اب بھی کچھ سمجھ نہیں آرہی ،میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کی ہوا نکلنے کے اندازے کے ساتھ پی ٹی آئی پلے کارڈز کے ڈرامے کے ساتھ پھرتی رہے گی اور حکومت چلتی رہے گی،18ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم تک پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ آن بورڈ رہی۔

انہوں نے کہا کہ  ‏نہ دھرنا ہوگا، نہ مرنا ہوگا، نہ احتجاج ہو گا، آخر میں پی ٹی آئی کے یہ لوگ ملک کا نام بدنام کرنے کے لیے بیرون ملک کچھ خط لکھ دیں گے تاکہ خانہ پوری ہو جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا پی ٹی آئی نے کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‏میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کی ہوا نکلنے کے اندازے کے ساتھ پی ٹی آئی پلے کارڈز کے ڈرامے کے ساتھ پھرتی رہے گی اور حکومت چلتی رہے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ‏پی ٹی آئی کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، ان میں سے کسی نے بھاری جیل برداشت کی؟ یہ سب ایک سمجھوتے کے تحت ہو رہا ہے۔ 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ‏نہ دھرنا ہوگا، نہ مرنا ہوگا، نہ احتجاج ہو گا، آخر میں پی ٹی آئی کے یہ لوگ ملک کا نام بدنام کرنے کے لیے بیرون ملک کچھ خط لکھ دیں گے تاکہ خانہ پوری ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا عمران کو جیل میں رکھا جائے،واوڈا
  • عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ منسوخ کر دیا
  • قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا
  • تحریک انصاف کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان 
  • ریاست مدینہ کی بات کرنے والے پورا توشہ خانہ کھا گئے، طلال چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انھیں ڈیل آفر نہیں ہو رہی، فیصل واوڈا
  • بانی آزاد اور مضبوط عدلیہ کے حق میں ہیں، فیصل چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے: شہریار آفریدی
  • تحریک انصاف اور عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے: فیصل جاوید