بانی جماعت اہلسنت خطیب مولانا شفیع اوکاڑوی کے 42ویں عرس کے اجتماع سے نذرشاہ‘ عظمت شاہ‘وسیم الحسن نقوی‘محمداشرف جیلانی‘مولانا غلام یاسین ‘صوفی محمد حسین‘رفیق شاہ ‘کوکب نورانی اوکاڑوی خطاب کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں اس کو مایوسی کے طور پر نہیں دیکھتا، کسی بھی فارن ڈپلومیٹ سے یا سینیٹر سے یہ توقع رکھنا کہ وہ خان صاحب کی رہائی کے لیے کوئی بہت بڑا کردار ادا کرے گا، پارٹی کے بہت سے لوگ مختلف رائے کا اظہار کرتے ہیں لیکن جو پارٹی کا بیانیہ ہے، پارٹی کی لیڈرشپ کو وہ یہی ہے کہ خان صاحب کی رہائی کی جدوجہد وہ پولیٹکل ہے یہاں پاکستان میں یا وہ عدالتوں کے ذریعے ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ خان صاحب کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں ان کے بہت سے چاہنے والے ہیں سارے تو پولیٹیکل لوگ بھی نہیں، بہت سے لوگ بطور ہیرو ان کو پسند کرتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا کہ امریکی سینیٹرز کے دورے کی پاکستان کے حوالے سے پولیٹیکل سگنیفکنس یہ ہے کہ یہ بات اب راسخ ہوتی جا رہی ہے پاکستان اور امریکا کے تعلقات جو ہیں وہ ریاست سے ریاست کے تعلقات ہیں اور ان میں جو کوشش کی گئی تھی ایک تحریک انتشار کی طرف سے کہ شاید ان کے پاس بہت سرمایہ ہے ان کے سپورٹرز کا امریکا میں، اس کو استعمال کرتے ہوئے کسی طرح ریاستی تعلقات میں کوئی رخنہ ڈالیں گے یا رنگ میں بھنگ ڈال سکیں گے تو وہ نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن کس شرط پر وطن واپسی کیلیے رضامند؟
  • وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوں گے
  • ملتان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشان اسرائیل مردہ باد ریلی
  • سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی امریکا میں ’بولچ پرائز فار دی رول آف لا‘ کے لیے نامزد
  •   پاکستانی جج کے لئے کے لئے امریکہ کی یونی ورسٹی کا اعلیٰ اعزاز
  • ہم موجودہ شامی حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں، نائب ایرانی وزیر خارجہ
  • حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلیے 178 پاکستانی زائرین بھارت پہنچ گئے
  • امریکی پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکن رائیڈر کی سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
  • بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد
  • گروپ کیپٹن سیسل چوہدری۔۔۔ عظمت کا عظیم مینار