یادی پاکستان ای وی کی 20فیصد تک مارکیٹ کا حصول ہے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے گی، جس میں ٹو وہیلرز اگلے سال کے آخر تک سفر کے لیے اپنی کم قیمت اور سہولت کے باعث سب سے نمایاں ہوں گی۔یادی،پاکستانی ای وی مارکیٹ میں ٹو وہیلرز کی اس بڑھتی ہوئی مانگ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے پرعزم ہے،اور اعلیٰ لیکن سستی الیکٹرک ا سکوٹر متعارف کروا کر اور 2025 کے آخر تک الیکٹرک موبلٹی سلوشنز میں 20فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ یادی ملک میں پائیدار نقل و حمل کی جانب منتقلی کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،356پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 800 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا،سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 181 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھا۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 802 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،135 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 266 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔