معمر رانا کی متنازع ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکار معمر رانا کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اداکار کی چند دن سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو ان کی فلم ’باپ‘ کے پریمیئر پر ریکارڈ کی گئی، جس میں انہیں لڑکھڑاتے ہوئے اور دیگر افراد کے سہارے سے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ارد گرد موجود کئی افراد اور میڈیا نمائندے ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکار کی ویڈیو میں انہیں کسی میڈیا نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے تو نہیں دیکھا گیا مگر وہ چلتے ہوئے کئی بار اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین بھی مختلف قیاس آرائیاں کرتے دکھائی دیے۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ معمر رانا کی ایسی حالت کی اصل وجہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار کی مذکورہ ویڈیو گزشتہ 2 روز سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، تاہم اس حوالے سے معمر رانا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی درآمدات پر عائد کردہ بھاری ٹیرف کا مذاق اُڑانے کے لیے سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی ویڈیوز اور میمز وائرل ہوگئیں۔
ان ویڈیوز میں امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے دکھایا گیا ہے جو ٹرمپ کی "ری انڈسٹریلائزیشن" پالیسی کا مذاق اُڑاتی ہیں۔
ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جی ڈی وینس اور ایلون مسک نائیکی جوتے بنانے والی پروڈکشن لائن پر کام کرتے نظر آرہے ہیں۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں فاسٹ فوڈ کے دلدادہ فربہ جسامت والے امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں بننے والی مصنوعات پر ’میڈ ان امریکا‘ تحریر ہے جو ایک طنز کا مظہر تھا۔
یہ ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں اور چینی حکومتی ذرائع نے انہیں دوبارہ شیئر کیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھی اس ہفتے ایک میم شیئر کی تھی جس میں یہ بتایا گیا کہ ٹرمپ کی "میک امریکا گریٹ اگین" ٹوپیاں اب 50 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں جس کی وجہ ان کے اپنے ٹیرف ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی تجارتی پالیسیوں کے عالمی اثرات سامنے آ رہے ہیں اور چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔