علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے تک خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی کہ بیرسٹر گوہر زیادہ عرصے چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ پی ٹی آئی کی نئی قیادت کے تحت پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی جلسہ یا جلوس نہیں ہوگا۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، پی ٹی آئی کےلیے پنجاب سے کوئی نہیں نکلے گا۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اب تو بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سطح پر نہ کوئی مذاکرات ہیں نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس حکومت کو پی ٹی آئی فارم 47 کی حکومت کہتی تھی اس سے مذاکرات کیوں کیے؟ اس حکومت میں بھی ایک شہزاد اکبر اور ایک اعظم خان موجود ہیں، پی ٹی آئی والے نہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔ 190ملین پاؤنڈ کا کیس اوپن اینڈ شیٹ کیس تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی علی امین کہا کہ
پڑھیں:
حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہرراستہ کھلا ہے، بانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مزاحمت کا راستہ بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری رہیں گی، مراد سعید کے حوالے سے کبھی بانی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی بہنوں کے حوالے سے بھی زیر گردش خبریں درست نہیں، پی ٹی آئی کے بانی اور میرے متعلق کچھ غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔