رونالڈو آرمی چیف گول پہ گول کررہے ہیں، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی:
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے پاکستان کیلیے ٹھنڈی ،مثبت اور خیر کی ہوائیں بیرون ملک سے آرہی ہیں جو چلتی رہیں گی،یہ کامیابیوں اور بلندیوں کی ابتدا ہے۔
انھوں نے ایک بیان میں کہا متنازع پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں آرڈیننس کے ذریعے آیا اور بہت سخت آیا تھا۔
فیک نیوز کے معاملے میں سیاستدان ہو یا کوئی بھی، آج جتنی آزادی ہے، یہ مشرف دور میں ملی, ایسے یوٹیوبر ہیں جو ملک کے خلاف باتیں کرتے ہیں، جس پرکارروائی ہونی چاہئے۔
اگرپارلیمنٹ کہتی آئین قانون ہے تو فوج ، عدالتوں اور سب کو ماننا پڑے گا، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔
فیصل واوڈا نے’ کل تک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کے غبارے سے ہوا نکل گئی،امریکی انتظامیہ کا مطمئن ہونا کہ پاکستان اوراس کی فوج کے ساتھ ہیں۔
اللہ نے فوج کو ملک کا ضمانتی اور وسیلہ بنایا ہے ،وہ دیوالیہ نہیں ہونے دے گی۔ انھیں پاکستان کارونالڈو سمجھتا ہوں وہ مثبت خبریں لے کر آ رہے ہیں۔ ان کی 38 سال کی نوکری میں دیکھتے ہیں، وہ بے داغ ہیں.
ان کے بچوں کا aسکینڈل سنا نہ اہلخانہ کا۔ اچھا یا برا لگے، آپ کو کریڈٹ دینا پڑے گا پاکستان کے رونالڈو، آرمی چیف کو.
آئی پی پیز لے لیں، شرح سود لے لیں،سرمایہ کاری لے لیں، سفارتکاری لے لیں، امن لے لیں، اسمگلنگ لے لیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ لے لیں۔ یہ سب چیزیں میرا باپ کر رہا ہے؟جمہوری لوگ کر رہے ہیں؟ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ ملک کے اندر ایک ٹیم کو ہیڈ کر رہا ہے،گول پہ گول کر رہا ہے۔
شہبازشریف بطور وزیراعظم عقلمند آدمی ہیں عمران خان اور نواز شریف والی غلطی نہیں کر رہے۔ اب دھرنا ہے، نہ مرنا ہے، نہ کچھ اور ہونا ہے۔ کچھ بھی نہیں ، لاہور میں ڈرامہ کیاگیا۔
کے پی کے میں اربوں کھربوں کی چوری اور ماردھاڑ جاری ہے، عمران خان نے خود ہی کہہ دیا، گنڈاپور صدارت سے گئے ،ان کی وزارت اعلیٰ بھی جائے گی۔
گوہر صاحب بھی زیادہ دیر چلتے نظر نہیں آ رہے کیونکہ حکومت کا ہدف عمران خان کو جیل میں رکھناہے،پی ٹی آئی کا بھی ہدف ہے۔
پیکا کا رونا پڑا ہے، اس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے۔ پی ٹی آئی اس حکومت کی ضامن ہے،وہ مراعات لیتی ہے۔پیکا قانون میں ایک اور سطر ڈالنا چاہیے کہ یہ سیاستدانوں اور دیگر پر بھی لاگو ہوگا۔
جب تک عدالتی نظام ٹھیک نہیں ہوگا،ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس حکومت میں بھی ایک شہزاد اکبر اور ایک عالم خان ہے۔ جب وقت آئے گا تو ایک پھر نکل جائے گا آج کا شہزاد اکبر ، اس حکومت کا، ایک رہ جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لے لیں
پڑھیں:
انسٹاگرام فالوورز؛ رونالڈو، میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
انسٹاگرام پر دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا بھر کے مشہور ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں فٹبال کے دو عظیم نام کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا تیسرا نمبر ہے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنیوالے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 600 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ 500 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں: ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں
اسی طرح تیسرا نمبر امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا ہے جن کے چاہنے والوں کی تعداد 400 ملین سے زائد ہے، بعدازاں برازیل کے نیمار جونئیر 200 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے کیلیان امباپے 120 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز 600 ملین سے زائد ہے اور انکی ہر پوسٹ پر اوسطاً 10-20 ملین لائکس ہیں۔