نوشہرو فیروز: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اجلاس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال بنانا چاہتے ہیں۔

گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو انتظامی طور پر گزشتہ سال جولائی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کو بھی گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیرصحت نے 100 بستروں پر مشتمل گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں ایچ آر کو بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر محمد وسیم اور انور بریار نے شرکت کی۔اجلاس میں پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر وارث فاروقہ اور ایم ایس سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر مشتاق بشیر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رکن قومی اسمبلی آصفہ زرداری گرلز کیڈٹ کالج ملیر میں شہید بینظیر بھٹو بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد دعا کررہی ہیں
  • قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کیلیے آپریشن تیز کیا جائے، ندیم ابڑو
  •  تعلیمی میدان میں خواتین کی کامیابی  شہید بینظیر کا خواب، آصفہ بھٹو
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت، توقعات اور چیلنجز
  • خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اجلاس
  • نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • وزیراعظم کی ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد، ساتھ چلنے کا عزم
  • روہڑی ،ڈی ایس ریلوے سکھر شاہد عباس ملک افسران کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کادورہ کررہے ہیں
  • وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ،روڈز ، ہیلتھ پراجیکٹس کاجائزہ لیا