پاکستان میں موٹر سائیکلیں کتنے کھرب کا پیٹرول استعمال کرتی ہیں؟ اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے پاکستان میں زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور ان کے پیٹرول استعمال سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی اور بتایا کہ پاکستان میں 30 ملین یعنی 3 کروڑ موٹر سائیکلیں زیر استعمال ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان 3 کروڑ موٹر سائیکلوں میں سالانہ 6 ارب ڈالرز یعنی 16 کھرب 71 ارب سے زائد کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔
اویس لغاری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی کل پیٹرول کا 40 فیصد استعمال کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 200 میگاواٹ کے فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو وقت سے پہلے ریٹائر کر رہے ہیں، اس وقت ملک میں 55 فیصد بجلی ماحول دوست ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2030 تک مجموعی بجلی پیداوار کا 60 فیصد قابل تجدید اور ماحول دوست ذرائع سے ہوگا۔ ویلنگ پالیسی متعارف کروا رہے ہیں، گرین انرجی کے پیداوار اور خرید و فروخت میں اضافہ ہوگا۔
اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں غیر میعاری پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں، ان تمام پالیسوں پر عمل درآمد کےلیے 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 50 ارب ڈالر 2030 تک 60 فیصد قابل تجدید توانائی کےلیے درکار ہوں گے، اب مسابقتی عمل کے ذریعے ہی پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2500 میگاوٹ کے تھر مل پلانٹس پہلے ہی ریٹائر کر چکے ہیں، اس وقت سولر نیٹ میٹرنگ سے باقی صارفین پر 103 ارب سے بوجھ پڑا ہے، ہم نیٹ میٹر والوں کو بھی کیپسٹی پیمنٹ ادا کر رہے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
ایک ماہ میں پاکستان نے کتنے ارب کے موبائل منگوائے؟جانیے
موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باجود موبائل کی درآمدات میں اضافہ ہوگیا ۔پاکستان نے ایک ماہ میں مختلف ممالک سے45ارب روپے کے موبائل فونز منگوا لیے ،نومبر کے مقابلے دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات میں 9.29 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے،نومبر میں موبائل کی درآمدات کا حجم 41 ارب 63 کروڑ روپے تھا۔سرکاری دستاویز کے مطابق دسمبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.27 فیصد کمی ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 49 ارب روپے تھا، پاکستان نے پہلی ششماہی میں 204 ارب روپے سے زائد کے موبائل فونز امپورٹ کیے۔رواں مالی سال جولائی تا دسمبر موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.46 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ مالی سال پہلی ششماہی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 221 ارب روپے تھا۔