اسلام آباد (صباح نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرا م شیخ نے اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 8 فیصد پر لانے کی گنجائش موجود ہے، مرکزی بینک کل ہونیوالے مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے۔ حالیہ ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح صفر اعشاریہ52فیصدکی
کم ترین سطح پر آگئی ہے، پالیسی ریٹ کی موجودہ دوہرے ہندسے کی شرح غیر منصفانہ ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی کے باوجود بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔ معاشی اشارئیے مثبت،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں 5فیصد کمی سے بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے۔ پیسے کی سرکولیشن بڑھنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی، معیشت ٹریک پر آ چکی ،پائیدار معاشی استحکام کیلئے کاروبار دوست اقدامات ناگزیر ہیں۔
عاطف اکرام شیخ

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ

اسلام آباد:

وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران  ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران 14 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 83 فیصد کم ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کے لواحقین کا میتیں جلد پاکستان لانے کی اپیل
  • گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم پکڑا گیا
  • اسٹیٹ بینک ڈی سینٹرلائزاڈ کرنسی کے حق میں نہیں، شہباز رانا
  • مہنگائی کی شرح میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو کیا فائدہ، صوبوں سے ملکر قیمتیں کنٹرول کرینگے: وزیر خزانہ
  • مہنگائی میں کمی کا فائدہ عوام تک براہ راست نہیں پہنچ رہا، حکومت کا اعتراف
  • وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا اعتراف کرلیا
  • حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر اب پاسپورٹ کے بغیر رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، طلال چوہدری
  • پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت
  • پاکستانی معیشت میں بہتری، بینک ڈیپازٹس اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ