2025-02-11@07:50:25 GMT
تلاش کی گنتی: 5315

«قابض ہو»:

(نئی خبر)
    یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں افتتاح پر لوگ خوش ہیں کہ ہمارے بچوں کو پیٹرول بم نہیں اور جیلیں نہیں چاہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ اور عوامی دلوں و دماغ میں زیادہ ہے کیونکہ اسے ملکی تعمیر و ترقی سے جوڑا جا رہا ہے، کبھی عدالتوں پر حملہ تو کبھی نو مئی تو کبھی دھمکیاں و دنگا و فساد تو آئی ایم ایف کو خطوط لکھوائے جا رہے تھے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 70 رکنیریاستی اسمبلی میں 40 نشستیں جیت کر عام آدمی پارٹی (آپ) کو اقتدار سے باہر کر دیا، جو 2015 سے دہلی میں حکومت کر رہی تھی۔ عام آدمی پارٹی کو 17 نشستیں ملیں، جبکہ باقی 13 نشستوں پر گنتی جاری ہے۔ گزشتہ پچیس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی کو دہلی میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ ایک بڑے سیاسی دھچکے میں، عام آدمی پارٹی کے بانی اور سرکردہ رہنما اروند کیجریوال اور ان کے نائب منیش سسودیا اپنی نشستیں ہار گئے، حالانکہ ان کی جماعت نے فلاحی پالیسیوں اور بدعنوانی مخالف مہم کی وجہ سے وسیع...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو چکے ہیں، اب معاشی نمو کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوم تعمیروترقی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احسن اقبال اور وزیر خزانہ نے ’اڑان پاکستان‘ کا مختصر مگر تفصیلی احوال بیان کیا ہے، اس میں ہم نے ڈیفالٹ ہوتے ہوئے ملک کو ترقی کے راستے پرگامزن کیا ہےانہوں نے کہا کہ یہ جون 2023 کی بات ہے کہ ہمارا آئی ایم ایف کا پروگرام ہچکولے کھا رہا تھا، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، مہنگائی کا طوفان تھا، پاکستان کے طول و عرض میں عوام انتہائی...
    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے زندگی، محنت اور کامیابی کے اصولوں پر کھل کر گفتگو کی۔ سلمان خان نے اپنے بھانجے ارہان خان کے یوٹیوب چینل "ڈم بریانی" پر پہلی بار کسی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر اپنی بے باک رائے دی اور "موٹیویشنل ٹاکس" کو فضول قرار دے دیا۔ سلمان خان نے کہا کہ موٹیویشنل لیکچرز کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ سیکھنے کی لگن ہو تو دیوار یا درخت سے بھی سیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اگر آپ واقعی سیکھنا چاہتے ہیں تو کسی درخت یا دیوار سے بھی سیکھ سکتے ہیں۔ ظاہر ہے، آپ کو اپنے استاد کی بات...
    ” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن  WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایشین ونٹر گیمز کے افتتاح کا اعلان کیا۔ 75 سال قبل یعنی 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور پہلے صدر ماؤ زے تنگ نےہاربن کا دورہ کیا تھا اور اس شہر کو  “جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” قرار دیا تھا۔چینیوں کے خاندانی تصور میں سب سے بڑے بیٹے کا مطلب زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہے۔صوبہ حے لونگ جیانگ جہاں شہر ہارن واقع ہے، اور صوبہ جی لین،صوبہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) ماہرین کے مطابق معاشی آزادی، زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات، مہنگائی اور دیگر وجوہات کے اثرات کے باعث خواتین اسکوٹیز کو نقل و حمل کا ایک قابل بھروسہ اور سستا ذریعہ سمجھ کر اسے استعمال کر رہی ہیں۔ ’مجھے آزادی کا احساس دیتی ہے‘ ثانیہ سہیل ،جو روزانہ راولپنڈی صدر کے علاقے سے اسلام آباد میں اپنے دفتر تک کا سفر خوداعتماد ی کے ساتھ اپنی اسکوٹی پرکرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں،'' میری اسکوٹی کام پر جانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ بہت آسان ہے اور میرا بہت سا وقت اور پیسے کی بچت کا سبب ہے۔ یہ مجھے بااختیار اور مضبوط ہونے کا احساس دیتا ہے۔ مجھے آزادی کا...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی ادھر آئی سی سی نے امریکا کی...
    جمعرات کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے شہزاد سٹی سے اغوا ہونے والی عاصمہ بی بی کو 2 روز بعد بازیاب کروالیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر دشتی نے ’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مغویہ کو خضدار تحصیل زہری سے بازیاب کرایا گیا۔ مختلف دشوار گزار علاقوں میں 20 سے 25 چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مغویہ کو جلد اہل خانہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں خضدار سے لڑکی کا اغوا اور لواحقین کا احتجاج، معاملہ کیا ہے؟ خضدار پولیس کے مطابق مغویہ...
    لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ یاسر عرفات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کا ٹیم کلچر اور ماحول پاکستان سے بالکل مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی ڈریسنگ روم میں ہمیشہ سکون رہتا ہے اور ٹیم میں باہر سے کوئی مداخلت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملتا ہے۔ یاسر عرفات نے پاکستانی میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انگلینڈ میں رہتے ہوئے بھی قذافی اسٹیڈیم کی تمام تر اپڈیٹس میڈیا کے ذریعے حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کنسلٹنٹ معاہدہ طے پایا ہے اور انہیں کنڈیشنز...
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والی14 سالہ زنیرہ قیوم کو یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیٹ برائے کلائمٹ ایکشن اینڈ گرلز امپاورمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ زنیرہ قیوم کے انتخاب کا اعلان بریتھ پاکستان کلائمٹ کانفرنس میں ماحولیات سے متعلق وکالت اور بچوں کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ زنیرا قیوم نے سی او پی 29 سمیت قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب بلوچستان کے علاقے حب میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں، اس بارے میں ان کی تحقیق 2023 میں یونیسیف کے پالیسی ریسرچ چیلنج میں شامل ہوئی اور اس پر انہیں اوّل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 میں پنجاب میں بلاول بھٹو کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ شکست قبول ہے، لیکن ہمیں ہمارے ووٹ تو دکھائیں، ہمارے ساتھ یہ ظلم ہوتا ہے کہ پنجاب میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھا دیا جس میں انہوں نے کہا کہ گن پوائنٹ پر 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام پر قبضہ کیا گیا جب کہ مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے اور 20 دن تک مکمل لاک اپ میں رکھا گیا جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھا دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف کے نام...
    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہاکہ اس بار جب ہم عمران خان کی کال پر احتجاج کے لیے نکلیں گے تو گولیوں کی تیاری کے ساتھ نکلیں گے۔ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو شرم آنی چاہیے جو یہ کہتا ہے کہ اب اگر کوئی احتجاج کرےگا تو 26 نومبر جیسا جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے ہمارے نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائیں۔ جنید اکبر نے کہاکہ جو لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان تھک گئے ان کو آج پیغام مل گیا، یہ لوگ ہماری خواتین کو نہیں توڑ سکے تو ہمارے کارکنوں کو کیا توڑیں گے۔ صدر پی ٹی آئی کے پی نے کہا...
    انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری نے 3 گاڑیاں اپنے ساتھ لے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے کئی بار امیر قادری سے گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔  ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر سابق سیکرٹری کو خط بھی ارسال کیا گیا لیکن اس کے باوجود گاڑیاں بورڈ کو واپس نہ کی گئیں۔ واضح رہے کہ امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے پر جانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہوں نے اس دورے کے اخراجات بھی واپس نہیں کیے۔
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں نے اپنے 4 سال میں کچھ نہیں کیا۔ پرامید ہوں پاکستان کی ترقی کو ایک شخص کی انا، نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا، احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرامید ہوں پاکستانی ترقی کو ایک شخص کی انااور نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا رونا دھونا جاری رہے گا، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر گزشتہ رات 139 ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان میں سے 67 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 71 ڈرون ملک کے کئی دیگر مقامات پر گرے۔ ان حملوں کے نتیجے میں سیومی کے ایک علاقے میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اب تک کسی جانی نقصان کا اطلاعات نہیں ہیں۔ دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے وولگوگراڈ، روستوو، بیلگوروڈ اور کراسنوڈار کے علاقوں میں 36 یوکرینی ڈرونز مار گرائے ہیں۔ حکام کے مطابق ڈرونز کا ملبہ گرنے سے کراسنودار علاقے کے شہر سلوویانسکنا کوبانی میں متعدد مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا...
      بیجنگ : چین کے ققومی جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے، قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی، اور وزارت خزانہ سمیت چھ محکموں نے مشترکہ طور پر “قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ” جاری کیا ہے۔ اس منصوبے میں نئے دور میں چین کے قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور جامع تعیناتی کی گئی ہے۔ منصوبے میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2035 تک، قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کا نظام بنیادی طور پر مکمل ہو جائے گا، معیار میں بنیادی بہتری آئے گی، اور قدرتی جنگلات کا ماحولیاتی نظام صحت مند، مستحکم اور فعال ہوگا۔ منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام قدرتی جنگلات...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو میرے  حوالے کیا جائے، اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔   کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔  انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے  تو میں ذمے دار ہوں گا۔ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔ گورنر سندھ کا کہنا...
    کراچی: گورنر سندھ نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔   کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں۔ 56لاکھ لوگ گورنر ہاؤس آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیاکےذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں۔ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام سے منایاجائے گا جب کہ  مختلف ممالک سے کئی قاری اور نعت خواں بھی تشریف لائیں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بچوں کے...
    اسلام آباد: جیسا کہ مصنوعی ذہانت سائبر سیکیورٹی کے منظر نامے کو نئی شکل دیتی ہے، دنیا بھر میں اداروں کو جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہونے والے حملوں سے تحفظ فراہم کرتے وقت بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہارت کی کمی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والے ٹولز کی کمی، اور سائبر سیکیورٹی کے جدید انفراسٹرکچر کے انتظام کی پیچیدگی بہت سے اداروں کو کمزور بنا دیتی ہے۔ ”سائبر ڈیفنس اور اے آئی: کیا آپ اپنی تنظیم کی حفاظت کے لیے تیار ہیں؟” کے عنوان سے اپنی تازہ ترین تحقیق میں، کیسپرسکی نے ایس ایم ایز اور بڑے کاروباری اداروں میں آئی ٹی اور انفارمیشن سیکیورٹی کے پیشہ ور افراد سے رائے اکٹھی کیں۔ عالمی سطح...
    جے یو آئی رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور عالمی طاقتوں کے دہرے معیار کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ فلسطین پر گزشتہ ستر سال سے جاری انسانیت سوز مظالم میں امریکہ کا واضح ہاتھ ہے۔ اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں فلسطینی عوام کا بے دردی سے قتل عام کیا ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور...
    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے جعلی انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر سندھ بھر میں یومِ سیاہ منایا گیا۔ کراچی کے سات اضلاع سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کی پریس کلبز پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔  مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر جعلی انتخابات، دریائے سندھ پر نئی کینال نکالنے، پیکا قوانین، مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف نعرے درج تھے، شرکاء نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید نعرے بازی کی۔  جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کے عوام نے مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے جعلی انتخابات کے خلاف دوبارہ...
    ملاقات بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ڈپٹی گورنر منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور، شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں ملاقات کی، علامہ شبیر میثمی نے وفد کا استقبال کیا اور تشریف آوری پر گلدستہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں علمی و فکری نشست ہوئی، جس میں بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ علامہ...
     پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک ایک موذی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں ، اداکارہ نےکینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔سنیئراداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کاانکشاف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا،اپنے اکاؤنٹ پر سر منڈوانے کی تصویربھی شیئر کی اور پیغام میں کہا کہ وہ کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں اور انکی کیموتھراپی جاری ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کیساتھ ساتھ انہوں نے اپنا جیولری برانڈ بھی شروع کیا ہے،تصویر میں اداکارہ اپنی جیولری کی نمائش کرتے ہوئے ناک میں نتھنی اور گلے میں ہار پہنے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد نہ صرف انکے فینز بلکہ شوبز انڈسٹری کے ستاروں کیجانب...
    پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں ڈمپر کی ٹکر کے 4 واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ حادثات میں جاں بحق افراد میں 71 مرد، 12 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے...
    دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ 2024 میں پنجاب میں بلاول بھٹو کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو...
    رمضان المبارک کا کب سے آغاز ،ماہرین فلکیات کی پیش گوئی سامنے آگئی ،ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔  سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے آیا ہے، سعودی ایوان شاہی کے...
    بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی،اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں،انہوں نے کہا کہ شوہر اور وکیل سے آج...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں عالمی ایونٹ چیمپئنز ٹرافی ہونے والا ہے دوبارہ 9 مئی اور 26 نومبر برپا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کررہی ہے، جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے تو فسادی ٹولہ آسمان سر پر اٹھالیتا ہے، ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی پی ٹی آئی والوں نے فساد برپا کرنے کی کوشش کی، آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے اور پی ٹی آئی آج بھی فساد اور احتجاج کی سیاست کررہی ہے کسی بھی عالمی ایونٹ کی توقیر میں کمی کرنا پی ٹی...
    ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے مغربی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کئے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ادھر آئی سی سی...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے 99 فیصد مطالبات منظور ہو گئے ہیں تو احتجاج کس بات کا؟، پی ٹی آئی مذاکرات مذاکرات کھیل رہی تھی۔  خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر پُرامن احتجاج کیے جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پی ٹی آئی کا ہر جلوس اور احتجاج پُرتشدد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے احتجاج پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں نظر کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کی قیادت دیگر 3 صوبوں میں نظر کیوں نہیں آتی؟ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف  وزیرِ...
    چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں یومِ ترقی منایا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی یومِ سیاہ منا رہی ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے۔ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی پر فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم استعمال کرنے سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888میگاواٹ تک پہنچ گئی لیکن صرف 33.88فیصد سالانہ استعمال ہوئی اس کم استعمال کے نتیجے میں صارفین غیر استعمال شدہ صلاحیت کے 66.12فیصد کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور گورننس کی خامیوں جیسی نااہلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھتا ہے ایندھن کی کم لاگت کے باوجودبجلی کے نرخ زیادہ ہیںجس سے پیداوار کو بہتر بنانے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مارا گیا دہشتگرد افغان شہری نکلا جو پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہلاک دہشتگرد لقمان افغان صوبے خوست کا رہائشی تھا، ہلاک دہشتگرد لقمان خان عرف نصرت کا تعلق خوست کے ضلع سپیرا سے تھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ افغان دہشتگرد لقمان 6 فروری کو دتہ خیل میں آپریشن میں مارا گیا تھا، دہشتگرد کی لاش حوالے کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )بھنگ کو نقد فصل کے طور پر فروغ دینے سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے شہریار احمد کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی پاکستان میں بھنگ کو نقد فصل کے طور پر متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھنگ ایک ہمہ گیر پودا ہے جس میں کم پانی درکار ہوتا ہے اور یہ کیڑے مار ادویات کے خلاف کافی مزاحم ہے اس پودے میں نشوونما کی زبردست صلاحیت ہے کیونکہ یہ تیزی سے بڑھتا ہے اور مٹی کی مختلف اقسام کو فٹ بیٹھتا ہے انہوں نے کہا کہ...
      لاہور: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کے ہاتھ میں ہے۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد ہونے والا پہلا میچ ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کیا تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی سفارتی مشن اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے) ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم دوطرفہ تعلقات کی مظبوطی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران بہترین تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل معیشت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو بطور آزاد ریاست سب سے پہلے تسلیم کیا۔
    ’تمہیں برطرف کردیا گیا‘، ٹرمپ نے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ وہ خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے اپنے پیشرو جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 4 سال قبل کیے گئے جو بائیڈن کے اقدام پر جیسے کو تیسا جواب ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ جو بائیڈن کو خفیہ...
    بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔ بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرواتے ہوئے...
    بھارتی فلمساز اور ماضی کے معروف اداکار راکیش روشن نے اپنی کینسر سے صحت یابی کی حوصلہ افزا کہانی بیان کی ہے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش روشن نے انکشاف کیا کہ کینسر کے آپریشن سے قبل وہ اپنے بیٹے ہریتک روشن کے ساتھ باقاعدگی سے جِم میں ورزش کیا کرتے تھے۔  گلے کے کینسر کو شکست دینے والے راکیش روشن نے اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل طاقت ذہنی مضبوطی میں ہے اور یہی چیز مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد دیتی ہے۔          View this post on Instagram                       A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble) اپنے حالیہ...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف  کے صوابی جلسے کی تیاریاں  مکمل کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے انبارانٹرچینج کے مقام پر جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کےلیے پنڈال سج گیا ہے جہاں کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے لیے پنڈال میں 6ہزارکے قریب کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ جلسے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،بیرسٹر گوہر، اسدقیصر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔  
    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوابی میں ہونے والا جلسہ صرف سیاسی بیانات اور زہریلی تقریروں سے بھرا ہوگا، اور خیبرپختونخوا کے عوام کو 12 سالوں میں صرف فساد اور گمراہ کن سیاست ہی ملی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، جبکہ دوسرے طرف ایک مخصوص سیاسی گروہ یوم سیاہ منا رہا ہے جس کے پاس عوام کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں۔ ان کے دعوے صرف رونے دھونے تک محدود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں عوام کو بے شمار فوائد حاصل ہوئے جیسے سکالرشپس، بجلی کے بلوں میں کمی، اور دیگر عوامی...
    بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے قتل کے دونوں واقعات کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کٹھوعہ اور بارہمولہ اضلاع میں شہری مکھن دین اور ٹرک ڈرائیور وسیم میر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا حسن نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قتل کے دونوں واقعات کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات...
    راؤدلشاد:وزیراعلیٰ مریم نوازکا ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر، کہا کہ کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز نے وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو...
     اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،5کاروائیوں میں4ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کاروائیوں میں1کروڑ سے زائد مالیت کی 18.866 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب شدہ 9.478 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 354 گرام چرس برآمدہوئی، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے کچن کے سامان میں چھپائی گئی 934 گرام آئس برآمدہوئی۔جھنگ میں ملوموڑ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار، ڈیرہ اسماعیل خان میں شیخ یوسف چوک کے قریب...
    سٹی42 : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، پاکستانی قوم اپنے مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کیخلاف احتجاج کر رہی ہے۔  علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پورے ملک میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ عوام بھی احتجاج میں شریک ہیں اور آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر ”اردلی حکومت“ ملک پر مسلط کر دی گئی۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا...
    بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور پریانکا کے درمیان اختلافات کی یہ افواہواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ شادی کی تقریب میں پہنچتے ہوئے پرینیتی اور راگھو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ تقریب کے لیے پرینیتی نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک سرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔ پرینیتی نے ورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔...
    بھارتی اداکار سونو سود نے مبینہ فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیات آسان ہدف بن جاتی ہیں اور وہ اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نے زیر گردش خبروں کو سنسنی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ حقیقت میں انہیں صرف گواہ کے طور پر طلب کیا گیا ہے، اور ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکار نے مزید کہا کہ ان کے وکلاء 10 فروری کوعدالت میں باضابطہ جواب جمع کرائیں گے، جبکہ یہ معاملہ بے وجہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اچھالا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں...
    جنید انور:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی اور جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پارٹی ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار بھی گرفتار ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔ ملتان میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر تحریک انصاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران  کر لیے گئے۔ رہنما احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے حلقہ سے گرفتار ہوئے۔ گرفتاریاں پل چٹھہ مخدوم دشید کے علاقے سے کی گئیں۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف احتجاجی مظاہرے میں رہنماؤں نے الیکشن کے نتائج پر اپنی ناراضگی کا اظہار...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھوٹی چینی درآمدات پر کم از کم محصولات میں ترمیم کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی خسارے کو کم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے ہفتے کئی ممالک پر کسٹم ڈیوٹی کے اطلاق کا اعلان کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جاپان پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپ سیک ایپلی کیشن ایک اچھی پیشرفت ہے۔
    بشریٰ بی بی نے عمران خان کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کر لی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں میں 7 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت میں تبدیلی، بشریٰ بی بی کا کیا کردار ہے؟ بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے۔ مشاورت کے بعد اپنا...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے عدالت میں کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی ائی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے۔ مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار...
    عدالت کابشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے عدالت میں کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی...
    — فائل فوٹو بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کی PTI کے قانونی معاملات میں مداخلتاسلام آباد بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے... بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا...
    عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس دوران 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بشریٰ بی بی نے عدالت سے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث افغان شہری شمالی وزیرستان میں ہلاک ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 6 فروری کو کیے گئے آپریشن میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہو گیا۔ مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری...
    یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی بات کو دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امن کے حصول کے لیے اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔ غزہ کی پٹی فلسطینی ریاست کا غزہ ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کے حقوق کی اب بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز کے بعد سے آبادی کو غیر انسانی صورت حال سے...
    کراچی: شہر قائد میں حاملہ خاتون کے قتل کا معما حل ہوگیا، جس میں کرایہ دار میاں بیوی نے لوٹ مار کرتے ہوئے مکان مالکن کو جان سے مار دیا۔   انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماری پولیس نے موچکو مشرف کالونی میں گھر سے ملنے والی عائشہ کی لاش کا معما حل کر کے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے مقتولہ عائشہ کو گھر میں اکیلا پاکر اسے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نواب خان ولد احمد علی اور اس کی اہلیہ رخسانہ کے نام سے کی گئی ، جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ  انہوں نے عائشہ کو تشدد کے بعد قتل...
    سابق خاتون اول بشری بی بی نے حالیہ احتجاج کے 20 مقدمات میں تفتیش کے دوران پولیس کو جوابات دینے سے انکار کردیا۔ راولپنڈی بشری بی بی کو راولپنڈی میں درج  20 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔  راولپنڈی پولیس کے 20 تفتیشی افسران نے اڈیالہ جیل کے ایڈمن بلاک میں بشری بی بی کو شامل تفتیش کیا گیا، بشری بی بی نے پولیس سوالوں کے جوابات بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے مشروط کردیے۔ بشری بی بی نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بیان دینے سے انکار کردیا، تفتیشی افسران میں انسپکٹرز افضل، یعقوب شاہ، راشد کیانی، ممتاز اور ور...
    سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا ایک اور دہشتگرد افغان شہری نکلا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردی کی شناخت لقمان عرف نصرت کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان میں صوبہ خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی تھا۔گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا تھا، جس میں 3 خوارج مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان شہری ہونے کے...
    امریکی ریاست الاسکا میں لاپتہ ہونے والے ایک چھوٹے تجارتی طیارے کا ملبہ مل گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارے کا ملبہ سمندر میں جمی برف کے اوپر سے ملا ہے جبکہ 3 لاشیں طیارے کے اندر سے ملی ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی تھی جس کے بعد طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں 2 طیارے گر کر تباہ ہو گئے تھے۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں گرنے والے چھوٹے طیارے کے...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ آمد، بلاول بھٹواورشرکاء کے درمیان دنیا بھرکےاہم عالمی امورپرگفتگو بلاول بھٹوکی لائبریری آف کانگریس کےسابق فیلڈ ڈائریکٹرمائیکل البن سے ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹورینڈکارپوریشن کےسینئرپالیسی ریسرچر جیسن ایچ کیمبل سے بھی ملے ،بلاول بھٹوسےساؤتھ ایشیا سینٹر،اٹلانٹک کونسل کے نان ریذیڈنٹ سینیر فیلو جاویداحمدملے ،بلاول بھٹوسے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے نان ریذیڈنٹ اسکالر ڈاکٹر سید محمد علی کی ملاقات ،بلاول بھٹوسےمڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے سسٹمز اینڈ آپریشنز مینجرایمون ہارٹیس کی بھی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹوسے ساؤتھ ایشیااسٹمسن سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سحر خان کی بھی ملاقات، بلاول بھٹوسے سپیشلسٹ ساؤتھ ایشین افیئرزکانگریشنل ریسرچ سروس ڈاکٹرایلن کرونسٹڈ کی ملاقات، بلاول بھٹوسے ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کی صدر ڈینا مارشل کی ملاقات، بلاول بھٹوسےسینٹرفاراےنیوامریکن سکیورٹی کی کیرتھی...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے اداروں کو ہم آہنگ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ منصوبہ ہمارے ملک کی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹری بیوشن کیپبلیٹی کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ معاشی اور معاشرتی بہتری کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب میں ارشد ولی محمد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے قومی...
    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار پہلے اہلکار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لندن: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔ عالمی میڈیا نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور انکے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ آئی سی سی نے امریکا کی...
    خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 6 فروری کو کیے گئے آپریشن میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغانستان  کے صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش لینے کے لیے عبوری افغان حکومت سے رابطہ کیا...
    کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو پاکستان کی پہلی دفاعی لائن قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی یا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور ممتاز سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نہ صرف آزاد جموں و کشمیر بلکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر بھی پاکستان کی دفاعی ڈھال کا کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان آئیڈیالوجی کونسل اور انگریزی روزنامہ پاکستان آبزرور کے زیراہتمام ایک کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی بھارتی کوششوں کے بارے میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ حبا بخاری نے اچھے اسکرپٹ پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ حبا بخاری نے امید ظاہر کی کہ ہماری انڈسٹری میں گزشتہ بیس سالوں میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری آنی چاہیے۔انہوں کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فی الحال کسی پروجیکٹ میں نہیں آرہی ہیں لیکن بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے اوروہ اس کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اچھے اسکرپٹ پر کام ہونا چاہیے کیونکہ لوگوں کے پاس اچھے اسکرپٹ ہے لیکن ان پر کام نہیں ہورہا، ہمارے پروڈکشن ہائوس کوبھی اتنا باہمت ہونا چاہیے کہ وہ اسے قبول کرسکیں۔ امریکا میں لاپتہ طیارہ...
    افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ایک بار پھر سامنے آگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد افغان شہری نکلا، سیکیورٹی فورسز نے 6 فروری کو شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت (افغان نیشنل) کے طور پر ہوئی، جو کمال خان کا بیٹا ہے اور افغانستان کے صوبہ خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی ہے۔ افغان شہری ہونے کے ناتے دہشتگرد لاش کی حوالگی کے لیے عبوری افغان...
    پشاور ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے خواجہ آصف کے بیان کو مایوس ذہنیت کی عکاسی قرار دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع خواجہ اصف کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف مایوس ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، ماضی میں انہوں نے فوج کے خلاف بیانات دیے ہیں ان کو وزیر دفاع نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر خان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، یہ حکومتی پروپیگنڈا ہے جو فلاپ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پیکا قانون قابل مذمت ہے ،آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹنے کے مترادف...
    واشنگٹن(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی بزنس کمیونٹی اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار بلاول نے واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے)سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے امریکا میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے) میں شرکت کی ہے اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔بلاول بھٹو نے اپنی ایکس اکاونٹ پر اس موقع پر لی گئی چند تصاویر اور اپنی تقریر کی وڈیو شیئر کی ہے۔
    میں کافی دنوں سے آپ کو خط لکھنے کا سوچ رہا تھا مگر آپ کا کوئی خط ہی نہیں آ رہا تھا جس کے جواب میں آپ کو میں خط لکھتا ، میری ”ٹ±وئٹ“ بھی میرا خط ہی ہوتا ہے مگر جو تفصیلی باتیں آمنے سامنے بیٹھ کر یا بذریعہ خط کی جاسکتی ہیں وہ بذریعہ ٹوئٹ نہیں کی جا سکتیں ، جب ٹوئٹ اور موبائل فون کا زمانہ نہیں تھا مجھے بہت خط آتے تھے ، میں یہ سارے خط ردی میں بیچ کر اس سے حاصل ہونے والی کمائی بھی شوکت خانم ہسپتال کے لئے وقف کر دیتا تھا ، آپ نے شاید کبھی کسی کو خط نہیں لکھا ہوگا ، میں بھی آپ کو خط نہیں لکھنا...
    کراچی (رپورٹ/ واجد حسین انصاری) 18سال سے سندھ میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی شہر قائد میں ٹریفک سے متعلق قوانین میں مؤثر ترامیم نہ کرسکی جس کے باعث ٹریفک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور ہر سال سیکڑوں افراد ان حادثات کا شکارہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔سندھ اسمبلی سے اپنے من پسند قوانین منظور کرانے والی پیپلزپارٹی 18سال سے ٹریفک قوانین سے متعلق ایک ترمیم بھی منظور نہیں کراسکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوںسے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے حادثات کو حکومت سندھ کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے ٹریفک قوانین میں مؤثر ترامیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈمپراورٹینکر ڈرائیورز کراچی کی انتہائی مصروف شاہراہوں پر بھی انتہائی غفلت اور تیز رفتاری...
    لاہور/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔سردار...
    (گزشتہ سے پیوستہ) حجرِ اسود کے سامنے پہنچنے پر طواف کا پہلا چکر مکمل ہوا تو اس کی طرف ہاتھوں کا اشارہ کر کے بسم اللہ ، اللہ اکبر کہہ کر اور ہاتھوں کو چوم کر دوسرے چکر کی نیت کی اور آگے چل پڑے۔ رات کے سوا دو ، اڑھائی بجے طواف کرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی نہیں تھی۔ لگتا تھا کہ مدینہ منورہ میں ہمارے آٹھ نو دن گزارنے کے دوران یہاں مکہ مکرمہ میں زائرین ِ عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے۔ میں یہ سطور تحریر کر رہا ہوں تو کعبہ مشرفہ کے چاروں طرف مطاف کا پورا نقشہ اور مسجد الحرام کے وسیع و عریض برآمدے اور اوپر بلند و بالا مینار...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں غزہ پر امریکی قبضہ کے جس شرمناک منصوبے کا اعلان کیا تھا، اپنے سالانہ ناشتے کی تقریب سے خطاب کے دوران اسے ایک بار پھر دہرایا ہے اور کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کر دی جائے گی امریکا احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا اور دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ تعمیر نو کے بعد غزہ اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک ہو گی، اس کام کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس سے خاتون ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سیما گل عرف سائیکو ارباب کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔پولیس نے سیما گل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ آج بروز ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان،موسمیات
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کے زیر اہتمام کمشنر میرپورخاص کی جانب سے خواتین میراتھن ریس کو منعقد کرانے کے خلاف ضلعی ناظمہ ندرت سلمان کی قیادت میں کمشنر کمپلیکس کے باہر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے اپنے شیر خوار بچوں سمیت شرکت کی اور خواتین میراتھن ریس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر ضلعی ناظمہ ندرت سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ ہمارے ملک میں قرآن اور سنت رسول کا ہی قانون نافذ ہوگا اور ہمارے مذہب میں خواتین کو پردے کا سخت حکم ہے انہوں نے کہا کہ...
    ماتلی(نمائندہ جسارت )محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کے تعاون سے “نوجوانوں کو منشیات کی لت سے کیسے روکا جائے” کے موضوع پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تعلقہ شہید فاضل راہو کے شہر ترائی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اور اسی تعلقہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی جونیجو میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر بدین، یاسر بھٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے اور معاشرے کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل...
    سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ھے کہ نئے انتخابات سیاسی بحران کے خاتمے کا حل نہیں، موجودہ صورتحال میں کسی نئے انتخاب کے نتائج پہلے سے بھی بدتر ھونگے، 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے جو فیصلہ دیا اسکے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا، اسکے باوجود حکومت سازی میں سب نے حصہ لے لیا، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، 2024 کے انتخاب کا اصل مینڈیٹ تلاش کیا جائے، فلسطینیوں کی منتقلی اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان انتہائی قابل مذمت ھے جس سے عالم اسلام میں تشویش و اضطراب کی لہر دوڑ گئی ھے ، اھل غزہ فلسطینیوں کو منتقل کی کوشش کی...
    نوشہرو فیروز ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں میں بہتری لانے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیر آباد محمد شریف سنجرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ نوشہرو فیروز عبدالجبار تگراور تمام یونین کونسل کمیٹیوں کے سیکریٹری اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ٹاؤن افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کے مختلف افسران لوکل گورنمنٹ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ میں بہتری لائی جائے۔ اس سلسلے میںآج یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کا...
    حیدرآباد: لطیف آباد قبرستان میں سیوریج کا پانی جوہڑ منظر پیش کررہاہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے
    حیدرآباد: وکلا کے دھرنے کے باعث جامشور پل پر گاڑیوں کی لمبی قطار یں لگی ہوئی ہیں
      ٭محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کو تین سال میں 4ارب 10کروڑ روپے جاری ٭صوبوں سے کئی بار تحفظات کا اظہار کیا، موثر جواب نہیں ملا، وفاقی وزارت تعلیم وفاقی وزارت تعلیم نے محکمہ تعلیم سندھ سے عالمی بینک کے فنڈز خرچ کرنے کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔وفاقی وزارت تعلیم کے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک نے جامع اور ذمہ دار تعلیمی کارکردگی مضبوط کرنے کے لئے 20 کروڑ ڈالر کی امداد دی تھی۔۔ اس پروگرام کے تحت نوے فیصد رقم صوبوں کو دی گئی جبکہ 10فیصد وفاقی سطح پر پروگرام کی سرگرمیوں کے لئے خرچ کی گئی۔ پروگرام شروع ہونے کے بعد وفاقی سطح پر پابندی سے آڈٹ کرائی گئی۔۔ آڈٹ کرانے کا مقصد شفافیت اور احتساب...
      ٭کوسٹ لائن پر سمندر سے دوبارہ حاصل کی جانے والے زمین ، مٹی کے متعلق تحقیقات میں ناکام ٭تحریری درخواست کے باوجود انتظامیہ خاموش، ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا پورٹ قاسم الیکٹرک پاؤر کمپنی سندھ کی کوسٹ لائن پر سمندر سے دوبارہ حاصل کی جانے والے زمین اور مٹی کے متعلق تحقیق کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے 30جنوری 2015کو جاری کئے گئے ایک لیٹر میں تجویز دی گئی کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کو کراچی سمیت سندھ کی کوسٹ لائن پر سمندر برد ہونے والی زمین کو دوبارہ حاصل کرنے اور مٹی کے متعلق اسٹڈی کرے ، اسٹڈی پروجیکٹ شروع...
    لاہور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی+ خبر نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ہرانے کا ہدف دے دیا۔ نئے تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے آپ مجھے بھی ساتھ لے چلیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ چیمپئنز ٹرافی جیت کر نہ صرف پوری قوم کے ہیروز ہوں گے بلکہ ہمسایہ ملک بھارت کو شکست دے کر 24 کروڑ عوام کے دل جیت لیں گے۔ وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام لے کر ان کی پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ بھارت کو ایونٹ میں ہرا کر آئیں۔ ان کا...
    فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)نواحی آبادی نوکھر قدیم میں ندیم مغل بھٹہ پر مزدوری کرتا ہے، اس کے دوکمسن بیٹے 2 سالہ اذان علی اور 3 سالہ عفان علی کھیلتے ہوئے کچی اینٹوں کی تیاری کیلئے کھودے گئے پانی کے گڑھے میں گرگئے۔ راہگیروںنے بچوں کو دیکھ کر نکالا تو وہ مردہ حالت میں تھے۔بچوں کے نعشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ نے افسوسناک واقعہ پر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹوں پربنائے گئے تالابوں کے گرد حفاظتی باڑ لگائی جائے۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی سائوتھ ایسٹ ایشیا ریجنز کی دو روزہ مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد پنجاب اسمبلی میں ہوا۔ مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق تھے۔ سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل تھے۔ برانچ سیکرٹریٹ کی میٹنگ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب اور سی پی اے ریجنل سیکرٹری مسز کشانی انوشا نے کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی ۔ سی پی اے کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہے۔ کانفرنس میں...
    GAZA: حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج (بروز ہفتہ) رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر کردی ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف کے مطابق حماس ہلاک ہونیوالے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکے گی کیونکہ وہ غزہ میں ملبے تلے دبی فلسطینیوں کی 12 ہزار لاشوں میں شامل ہیں اور اسرائیل ملبے ہٹانے والی بھاری مشینری کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پٹی میں بسنے والے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بیرون ملک آباد کرنے...
    تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ اس سال پاکستان کی غیر ملکی قرضوں کی ضروریات 22ارب ڈالرسے ساڑھے 23ارب ڈالر ہیں، فچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 13ارب ڈالر کے جو کیش ڈیپازٹس ہیں وہ پاکستان کو اس سال میں رول اوور کرانے پڑیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اگر دیکھیں تو اس وقت چین نے پاکستان کو جو سپورٹ کی ہوئی ہے اور جسے وہ ودڈرا نہیں کررہا، اس کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا، اس میں آئی ایم ایف کا بھی بڑارول ہے لیکن پاکستان کے دیوالیہ نہ ہونے میں آئی ایم ایف سے کہیں زیادہ چین کا کردارہے۔ اس وقت تک چین...