کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ملاقات بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ڈپٹی گورنر منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور، شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں ملاقات کی، علامہ شبیر میثمی نے وفد کا استقبال کیا اور تشریف آوری پر گلدستہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں علمی و فکری نشست ہوئی، جس میں بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ علامہ شبیر میثمی نے وفد کی تشریف آوری پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کا تحفہ بھی پیش کیا۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ نشست میں علماء کرام، سیاسی سماجی اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی امریکا میں مختلف عہدےداروں سے ملاقاتیں
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ آمد، بلاول بھٹواورشرکاء کے درمیان دنیا بھرکےاہم عالمی امورپرگفتگو بلاول بھٹوکی لائبریری آف کانگریس کےسابق فیلڈ ڈائریکٹرمائیکل البن سے ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹورینڈکارپوریشن کےسینئرپالیسی ریسرچر جیسن ایچ کیمبل سے بھی ملے ،بلاول بھٹوسےساؤتھ ایشیا سینٹر،اٹلانٹک کونسل کے نان ریذیڈنٹ سینیر فیلو جاویداحمدملے ،بلاول بھٹوسے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے نان ریذیڈنٹ اسکالر ڈاکٹر سید محمد علی کی ملاقات ،بلاول بھٹوسےمڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے سسٹمز اینڈ آپریشنز مینجرایمون ہارٹیس کی بھی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹوسے ساؤتھ ایشیااسٹمسن سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سحر خان کی بھی ملاقات، بلاول بھٹوسے سپیشلسٹ ساؤتھ ایشین افیئرزکانگریشنل ریسرچ سروس ڈاکٹرایلن کرونسٹڈ کی ملاقات، بلاول بھٹوسے ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کی صدر ڈینا مارشل کی ملاقات، بلاول بھٹوسےسینٹرفاراےنیوامریکن سکیورٹی کی کیرتھی مارٹن اورولیم بی میلم کی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹوسےانسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیاسےمتعلق سینئرایکسپرٹ ڈاکٹر اسفندیارمیرملے، بلاول بھٹوسے ہڈسن انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اپرنا پانڈےنے ملاقات کی ،بلاول بھٹوسےسینٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیزکےروبن ایل ریفل ملے ،بلاول بھٹوسے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ ایونٹس کوآرڈینیٹر ماہین سفیان کی ملاقات ہوئی