کراچی:

گورنر سندھ نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔
 

کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں۔ 56لاکھ لوگ گورنر ہاؤس آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیاکےذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں۔ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام سے منایاجائے گا جب کہ  مختلف ممالک سے کئی قاری اور نعت خواں بھی تشریف لائیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بچوں کے پہلے روزے بھی کھلوائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہدا کی فیملیز کو بلایا جائے ، جن سے پوچھیں گے کہ شہدا اپنی زندگی میں رمضان کیسے گزارتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کا گورنر ہاؤس میں بندوبست کیا ہے۔ قرعہ اندازی میں 50 پلاٹ، 100 موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دیں گے۔ جو فیملیز کے ساتھ آئیں گے انہیں بھی عزت دی جائے گی۔ 

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اتحاد رمضان کے عنوان سے اتحاد و محبت کا پیغام دینے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو جمع کرنے کا مقصد انہیں ملوانا اور محبتیں پیدا کرنا ہے، جس کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے  تو میں ذمے دار ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 70 سے زائد لوگ ٹینکرز نے مار دیے، اس پر کتنے ایس اوز کو سزا دی گئی؟ سزا اور جزا کا عمل نظر نہیں آتا۔ حکمت عملی ایسی ہونی چاہیے جس کا اثر نظر آئے۔اگروقت کےبغیرہیوی ٹریفک کوکنٹرول نہ کرنے والے ایس اوزکوسزاہوتی تویہ نہیں ہوتا۔ افغانستان سے آئے ہوئے ٹینکرزغیرقانونی طورپرچل رہے ہیں۔اتنے حادثات ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک اور آئی جی سڑک پرنظرنہیں آئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت کا نشہ چھوڑنے والوں کو روزگار دینے کا اعلان

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے نشے سے پاک مہم کے دوران نشہ چھوڑ کر صحت یاب ہونے والے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم میں زیرِ علاج افراد کا علاج اگلے ماہ 7 مارچ کو مکمل ہو جائے گا، اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سمیت تمام بحالی مراکز کے منتظمین نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت یاب ہونے والے افراد کو دوبارہ نشے کی جانب جانے سے بچانے کے لیے ان کو باعزت روزگار دیا جائے گا، صحتیاب ہونے والے 300 ہنرمند افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے ان کی مدد کی جائے گی جبکہ باقی افراد کو ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی اے اور دیگر پرائیوٹ اداروں میں روزگار دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے اگلے ہفتے تاجروں، صنعت کاروں اور مخیر حضرات کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں عوام کو پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان
  • ٹریفک پولیس میرے حوالے کریں، کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا، گورنر سندھ
  • رمضان المبارک کا کب سے آغاز ،ماہرین فلکیات کی پیش گوئی سامنے آگئی
  • اداروں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ترجیح ہے، گورنر سندھ
  • کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور چراغ گل کردیا
  • وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس،رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اہم فیصلے
  • رمضان میں چینی کی قیمت کو حتمی شکل دینے کیلیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس طلب
  • محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا حکومت کا نشہ چھوڑنے والوں کو روزگار دینے کا اعلان