Express News:
2025-04-15@09:47:47 GMT

چین نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا رکھا ہے، شہباز رانا

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ اس سال پاکستان کی غیر ملکی قرضوں کی ضروریات 22ارب ڈالرسے ساڑھے 23ارب ڈالر ہیں، فچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 13ارب ڈالر کے جو کیش ڈیپازٹس ہیں وہ پاکستان کو اس سال میں رول اوور کرانے پڑیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اگر دیکھیں تو اس وقت چین نے پاکستان کو جو سپورٹ کی ہوئی ہے اور جسے وہ ودڈرا نہیں کررہا، اس کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا، اس میں آئی ایم ایف کا بھی بڑارول ہے لیکن پاکستان کے دیوالیہ نہ ہونے میں آئی ایم ایف سے کہیں زیادہ چین کا کردارہے۔

اس وقت تک چین نے پاکستان کوساڑھے 6ارب ڈالرکے کمرشل قرضے دیے ہوئے ہیں، 4ارب ڈالر ان کا کیش ڈیپازٹ ہے، ساڑھے 4ارب ڈالر قرضہ ان کی طرف سے فنانس فیسیلٹی کی مد میں ہے، اس طرح تقریباً15ارب ڈالر چین پہلے ہی رول اوور کر رہا ہے۔

 تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری ان دنوں چین کے دورے پر ہیں اور ان کی چین کے صدر اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقات بھی ہوچکی ہے، جومشترکہ علامیہ جاری ہوا ہے وہ 24نکات پرمشتمل ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سی پیک، خطے کی مجموعی صورتحال، عالمی سطح پر جو ڈویلپمنٹز ہو رہی ہیں، ان سب کے متعلق کافی کچھ کہا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ اس موقع پر ہو رہا ہے جب دوسری طرف امریکی صدرٹرمپ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے دنیا کا گلوبل آرڈر جس کو امریکا لیڈ کر رہاتھا تبدیل ہونے کا اندیشہ ہے، اس سار ی صورتحال میں چین کا کردار بڑا اہم ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کو

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو توقع چھوڑ کر کورٹ میں فائٹس کرنا چاہیے

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے یہ جو 3عزت مآب کانگریس مین آئے تھے آرمی چیف سے بھی طویل ملاقات ہو گئی، آج کرتارپور کا بھی دورہ کر لیا، تھوڑی دیر پہلے خبر آئی تھی کہ جاتی عمرہ میں بھی انھوں نے ملاقاتیں کر لیں، دورے کو شاندار بھی قرار دیدیا وہ یہاں آکر بہت خوش ہوئے. 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اس دورے کا اہتمام وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا تھا. 

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ جو لوگ مایوس ہو رہے ہیں وہ احمق ہیں اور جو لوگ مطمئن ہو رہے ہیں ان کا اطمینان سمجھ سے بالاتر ہے، اس وفد نے آنے سے پہلے یہ تو نہیں کہا تھا کہ وہ عمران خان کو رہا کرانے آ رہے ہیں اور رہا کرا کہ ہی جائیں گے یہ تو تحریک انصاف نے اپنے طور پر ہی امیدیں باندھ لیں اور ان امیدوں کا پرچار بھی شروع کر دیا، اسی طرح یہ اطمینان کہ امریکا مکمل طور پر عمران خان سے لاتعلق ہو گیا ہے اب پاکستان کے اندرونی معاملات میں یا سیاسی معاملات میں اب کبھی بات نہیں کرے گا یہ اطمینان بھی فضول ہے. 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ میرے خیال میں گورنمنٹ نے سکھ کا سانس لیا ہے،گورنمنٹ نے رائٹلی سکھ کا سانس لیا ہے بیکاز جب سے ٹرمپ ایڈمنسٹریشن آئی تھی جب سے ٹرمپ نے الیکشن جیتا تھا تو ہمارے پالیسی ساز ڈیسپریٹ تھے، ٹرمپ نے خود جب کانگریس میں اسپیچ کی، پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اب مارکو روبیو جو ٹرمپ انتظامیہ میں امریکا کے وزیر خارجہ ہیں ان کا دیکھنے کا ہے کہ وہ پاکستان کو کس نظر سے دیکھیں گے. 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ یہ دورہ اس لیے اہمیت کا حامل تھا کہ جیک وارن برگ مین فری عمران خان کے ٹویٹ بھی کر چکے تھے پی ٹی آئی کو بڑی امیدیں تھیں اور ہیں بھی لیکن فی الحال ان کی جوسیاسی جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، اصل بات یہ ہے کہ ان کی طرف سے میسج کیا آیا ہے؟، میسج تو انھوں نے امریکا پاکستان تعلقات پر بات کی ہے. 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایویں توقعات لگا لی جاتی ہیں کہ جو بھی آئے گا باہر سے وفد آئے گا کانگریس مین آئیں گے یا جو بھی آئے گا امریکنز آتے ہیں ان کی نجات کے لیے کچھ کرے گا، ایسی صورتحال نہیں، اب تو ان کو یقین ہو جانا چاہیے کہ انھوں نے نہیں کچھ کرنا جو کچھ کرنا ہے خود ہی کرنا ہے، اگر کرنا ہوتا تو ٹرمپ نے اس ٹائم کر دینا تھا،اب پی ٹی آئی کو توقع چھوڑ دینی چاہیے اور کورٹ میں فائٹس کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کو توقع چھوڑ کر کورٹ میں فائٹس کرنا چاہیے
  • شہباز شریف کا ترسیلات زر میں تاریخی اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر
  • امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر زائدکی کمی کا خدشہ
  • تاریخی سنگ میل: مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت
  • افغان حکومت اپنی سرزمین سے آپریٹ ہونے والی دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اسٹیٹ بینک ڈی سینٹرلائزاڈ کرنسی کے حق میں نہیں، شہباز رانا
  • رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  • بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں رکھا گیا
  • وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات