امریکی ریاست الاسکا میں لاپتہ ہونے والے ایک چھوٹے تجارتی طیارے کا ملبہ مل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارے کا ملبہ سمندر میں جمی برف کے اوپر سے ملا ہے جبکہ 3 لاشیں طیارے کے اندر سے ملی ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی تھی جس کے بعد طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں 2 طیارے گر کر تباہ ہو گئے تھے۔

امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں گرنے والے چھوٹے طیارے کے حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ لا پتا‘ پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہو گیا ہے جس میں پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے بتایا ہے کہ بیرنگ ائر کا طیارہ شام 4بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔ حکام طیارے سے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیرنگ ائر کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈیوڈ اولسن کے مطابق طیارے نے 2 بج کر 37 منٹ پر یونالکلیٹ شہر سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک
  • الاسکا: لاپتا طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک
  • امریکا میں لاپتہ طیارہ مل گیا،سوار تمام افراد ہلاک
  • واشنگٹن حادثے کے وقت فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹریکنگ بند ہونے کا انکشاف
  • امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ لا پتا‘ پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے
  • امریکا میں مسافر بردار تجارتی طیارہ لاپتا
  • امریکی شہر الاسکا میں 10 افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ، تلاش جاری
  • امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا
  • امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ لاپتہ، 10 افراد سوار تھے