بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔

بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرواتے ہوئے کیپشن میں مشہور گانے کے بول بھی لکھے کہ ’’کب کہ بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آ کے ملے‘‘۔

لیکن یہ صرف ان دونوں شخصیات کے مداحوں کے دل کی آواز تھی۔ ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ مہاکمبھ میلے میں شرکت کے دوران امیتابھ بچن اور ریکھا کی یہ تصاویر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا کارنامہ تھا، جس نے حقیقی زندگی میں ایک نہ ہونے والی اس جوڑی کو اس طرح ملا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں امیتابھ اور ریکھا کو پریاگ راج میں منعقدہ مہاکمبھ میلے کے موقع پر پانی میں ڈبکی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصویر بظاہر حقیقی لگتی ہے، لیکن فیکٹ چیک کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور ریکھا ریکھا کی

پڑھیں:

امیتابھ بچن نے ابھیشیک کی سالگرہ پر نایاب تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر 1976 کی ایک نایاب تصویر شیئر کی، جو ابھیشیک کی پیدائش کا سال تھا۔ 

یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر امیتابھ کے ذاتی بلاگ پر پوسٹ کی گئی، جس میں وہ پیدائشی وارڈ میں اپنے نومولود بیٹے پر محبت بھری نظر ڈال رہے ہیں۔

تصویر میں جوان امیتابھ بچن کو ایک سیدھے سادے سویٹر اور پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، وہ ننھے ابھیشیک کی جانب جھک کر محبت بھری نگاہ ڈال رہے ہیں، جو ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے ہیں۔ اردگرد نرسیں موجود ہیں، جو اس لمحے کی اہمیت میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔ 

یہ تصویر اس دور کی عکاسی کرتی ہے جب امیتابھ سپر اسٹارڈم کی بلندیوں کی جانب بڑھ رہے تھے، اور ساتھ ہی یہ باپ کی بے پناہ محبت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے وقت کی تیزی سے گزرتی رفتار پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا: "آج رات دیر تک جاگنا ہوگا… ابھیشیک 49 سال کا ہو گیا، اور اس کا نیا سال شروع ہو چکا ہے… 5 فروری 1976… وقت کتنی تیزی سے گزر گیا…"

یہ الفاظ ایک باپ کی محبت اور جذبات کو ظاہر کرتے ہیں، جو تقریباً پانچ دہائیوں کے سفر کو یاد کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے آج کے ڈیجیٹل دور میں خیالات کے آزادانہ اظہار کی مشکلات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے لکھا: "کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ کچھ خیالات شیئر کیے جائیں، لیکن آج کے دور میں، جب ہر معلومات فوراً ہر جگہ پھیل جاتی ہے، تو کئی بار بات کا مطلب بدل کر پیش کیا جاتا ہے…"یہ الفاظ اس چیلنج کی طرف اشارہ کرتے ہیں جس کا سامنا مشہور شخصیات کو اپنے جذبات کا صحیح پیغام پہنچانے میں کرنا پڑتا ہے۔

امیتابھ بچن کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں مداحوں نے ابھیشیک بچن کو سالگرہ کی مبارکبادیں دینا شروع کر دیں۔ اس پوسٹ نے بچن فیملی کے ساتھ جذباتی وابستگی کو اور بھی مضبوط کر دیا، اور یہ تصویر باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کی علامت بن گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • امیتابھ بچن کے نئے ایکس پیغام نے صارفین کو پریشان کر دیا
  • وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر سونو سود کا ردعمل سامنے آگیا
  • شاعر و ادیب صوفی غلام مصطفی تبسم کو مداحوں سے بچھڑے 47 برس بیت گئے
  • ماورا اور امیر گیلانی کی شادی کے بھارت میں بھی چرچے، تصاویر وائرل
  • مریم نفیس نے ایک بار پھر سب کی توجہ سمیٹ لی۔
  • ایشوریا کی خوبصورتی پر تبصرہ، امیتابھ بچن نے حیران کر دیا
  • امیتابھ بچن نے ابھیشیک کی سالگرہ پر نایاب تصویر شیئر کردی
  • حدیقہ کیانی کی اپنی ہمشکل بہن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • ماورا حسین کی شادی ؟ مگر کس معروف اداکار سے ؟مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی