شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی ملتان میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
جنید انور:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی اور جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پارٹی ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار بھی گرفتار ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔
ملتان میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر تحریک انصاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران کر لیے گئے۔
رہنما احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے حلقہ سے گرفتار ہوئے۔ گرفتاریاں پل چٹھہ مخدوم دشید کے علاقے سے کی گئیں۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
احتجاجی مظاہرے میں رہنماؤں نے الیکشن کے نتائج پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور انتخابات کے عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق گرفتار
تصویر: ویڈیو گریبآزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔