بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران سے ملاقات کی شرط مان لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔
اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے.
بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شوہر اور وکیل سے آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شاملِ تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔
بشریٰ بی بی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی موجودگی میں شاملِ تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اور وکیل سے تفتیش ہونے
پڑھیں:
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سکیورٹی کیلئے خط لکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرسماعت ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے خط میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی۔ عدالت کو خط میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز فراہم کیے جائیں۔
خیال رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔