WE News:
2025-02-08@16:15:08 GMT

پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیٹ مقرر

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیٹ مقرر

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی14 سالہ زنیرہ قیوم کو یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیٹ برائے کلائمٹ ایکشن اینڈ گرلز امپاورمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

زنیرہ قیوم کے انتخاب کا اعلان بریتھ پاکستان کلائمٹ کانفرنس میں ماحولیات سے متعلق وکالت اور بچوں کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

زنیرا قیوم نے سی او پی 29 سمیت قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب بلوچستان کے علاقے حب میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں، اس بارے میں ان کی تحقیق 2023 میں یونیسیف کے پالیسی ریسرچ چیلنج میں شامل ہوئی اور اس پر انہیں اوّل پوزیشن دی گئی تھی۔

زنیرا قیوم نے یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیسی گائیڈ کا استعمال کرتے ہوئے جو نوجوان پالیسی مباحثوں، تحقیق اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مہم کی نیٹ ورکنگ میں مشغول ہیں، کو بھی تربیت دی ہے۔

یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فاضل نے زنیرا قیوم کے کام کو سراہتے ہوئے اسے مستقبل کے لیے امید کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ زنیرا نے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ تقرری ایک ایسے اہم وقت میں کی گئی ہے، جب موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں تعلیم اور ذریعہ معاش کو بری متاثر کر رہی ہے۔

یونیسیف کے ایک حالیہ تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی آفات نے 26 ملین بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا ہے، جن میں سے 16 ملین صرف پنجاب میں فضائی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

زنیرہ قیوم یونیسف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: زنیرہ قیوم یونیسف زنیرہ قیوم کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہوا ہے،مقرر

قاضی احمد (نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ڈے منایا گیا کشمیری بھائیوں کی آزادی اور بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف اسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کے آفس کے سامنے سے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں لکھے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی میں شریک ریونیو ملازمین،پٹواریوں کے علاوہ مختار کار قاضی احمد شاہ مراد تنیو اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کی۔ دوسری جانب ٹائون کمیٹی قاضی احمد سے ٹائون چیئرمین جام چنگیزانڑ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ کشمیریوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے کشمیر کی آزادی اور خود مختاری تک ان کی جدوجہد میں ساتھ ساتھ ہیں عالمی برادری اپنادہرا معیار ختم کرے اور بھارت کو لگام دے اور کشمیریوں کو بھارت کے ظلم سے نجات دلاکر انہیں حودمحتاری کا حق دلائے۔

متعلقہ مضامین

  • فاروق آباد: بھٹہ مزدور کے 2 بیٹے کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں ڈوب گئے
  • پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیراعظم کا بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب
  • غزہ میں 10 ہزار امدادی ٹرک داخل ہو چکے ہیں، یونیسیف
  • دوران ڈرائیونگ ویڈیو بناتے ہوئے لڑکے نے 8سالہ بچے پر کار چڑھادی
  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور کراچی یونائیٹڈ کے اشتراک سے یوتھ لیگ ختم
  • یو ایس ایڈ بند ہونے سے پاکستان میں لاکھوں متاثر ہوں گے
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے: منصور علی شاہ
  • غزہ میں حالات زندگی خطرناک ہیں، یونیسیف
  • پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہوا ہے،مقرر