اداروں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ترجیح ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے اداروں کو ہم آہنگ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ منصوبہ ہمارے ملک کی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹری بیوشن کیپبلیٹی کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ معاشی اور معاشرتی بہتری کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر خطاب میں ارشد ولی محمد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے قومی معیشت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات بزنس کمیونٹی کے لیے مشعل راہ ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا
پڑھیں:
گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔میئر کراچی نے گورنر سندھ کو اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر بات چیت۔(جاری ہے)
مل کر شہر کی بہتری کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔