Islam Times:
2025-02-08@12:41:26 GMT

کراچی، 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

کراچی، 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں ڈمپر کی ٹکر کے 4 واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ حادثات میں جاں بحق افراد میں 71 مرد، 12 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر ماری تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افراد جاں بحق

پڑھیں:

ٹریفک حادثات میں مزید5افراد زندگی کی بازی ہارگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں بے قابو ڈمپروں اور دیگر گاڑیوں کی ٹکر سے مزید 5افراد جاں بحق ہوگئے ‘خاتون اورکمسن بہن بھائی سمیت 4افراد زخمی‘2دن میں 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کاتیسرا واقع سعود آباد تھانے کی حدود ملیر ہالٹ خالد لیبارٹری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر باپ اور بیٹے کی جان لے لی جبکہ ایک خاتون زخمی ہو ئی ۔ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی شناخت 50سالہ محمد سلیم ولد محمد امین اور 13سالہ عفان احمد ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کا نام30سالہ روبینہ زوجہ محمد سلیم ہے۔حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ اہل خانہ کا کارروائی سے انکار ۔علاوہ ازیںگلشن معمار ایوب حسن شاہ مزار کقریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے 3 کمسن بہن بھائی زخمی ہو گئے ۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ اسماعیل ولد رحیم کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 4 سالہ دعا، 5 سالہ ریحان اور 6 سالہ انس شامل ہیں۔قریب ہی موجود افراد اس بات کا تعین نہ کر سکے کہ حادثے میں ملوث تیز رفتار کون سی گاڑی یا ٹرک تھا ۔ سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی زیرو روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں اکر 50سالہ محمد سعید نامی شخص جاںبحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں سولجر بازار کے علاقے میں دو روز قبل حادثے میں زخمی ہونے والے معمر شخص 75 سالہ عیسیٰ سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثا ء کے سپر د کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کا ٹریفک نظام تباہ و برباد ہوچکا
  • حکام کی نااہلی شہر میں ٹریفک حادثات میں اضافے کا سبب بن گئی،35دن میں 83شہری جان سے گئے
  • متعدد ہلاکتوں کے بعد میئر کی ٹریفک حادثات پر تشویش
  • ٹریفک حادثات میں مزید5افراد زندگی کی بازی ہارگئے
  • کراچی، ہیوی ٹریفک شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی، 24 گھنٹے میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے
  • کراچی: 24 گھنٹوں میں 9 افراد جان بحق، یہ ٹریفک حادثات کیوں ہوئے؟
  • کراچی میں ٹریفک حادثات نے 5 زندگیاں نگل لیں
  • بلوچستان میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی