آغا حسن کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے قتل کے دونوں واقعات کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کٹھوعہ اور بارہمولہ اضلاع میں شہری مکھن دین اور ٹرک ڈرائیور وسیم میر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا حسن نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قتل کے دونوں واقعات کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ دریں اثنا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے رہنما اور اسمبلی رکن محمد یوسف تاریگامی نے بھی بارہمولہ ضلع میں ایک ٹرک ڈرائیور کے حالیہ قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہ مجرموں کی شناخت سے ہی انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس طرح کی کارروائیوں سے حالات مزید سنگین شکل اختیار کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کو کسی بھی کارروائی کیلئے جوابدہ ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے
پڑھیں:
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کی ٹرمپ بیان کی شدید مذمت
لاہور (نمائندہ جسارت) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حسن بلال ہاشمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاہے کہ امریکہ نے ایک طرف گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک دہشت گرد اسرائیل کی جار حیت کی مکمل حمایت کی ،جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو ئے ،جبکہ دوسری جانب اہل غزہ کو ان کے اپنے علاقوں سے زبردستی بے دخل کرنے کے نئے منصوبے کے ذریعے خطے اور دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کرہاہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو اپنے ہی علاقوں سے بے دخل کرنے کا منصوبہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ۔ ہم مسلم امہ ،اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس امریکی سامراجی سازش کے خلاف فوری اقدامات کریں اورفلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ صدر ٹرمپ دنیا کے امن کو خطرے میں نہ ڈالیں اور اسرائیل کو مزید جارحیت پر اکسانے کے بجائے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں ۔