بشریٰ بی بی نے عمران خان کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کر لی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس دوران 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی نے عدالت سے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں، شوہر اور وکیل سے آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں شامل تفتیش ہونے اور وکیل سے بانی پی ٹی عدالت نے بی بی کی کے بعد

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

واضح رہے بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال اور ان کی اہلیہ7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں، دونوں کی جانب سے اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی متفرق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس کل سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ واضح رہے بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال اور بشری بی بی 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں، دونوں کی جانب سے اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ اور ذاتی معالج سے چیک اپ ‘عمران خان کی درخواستیں منظور
  • 9 مئی کونیب تحویل میں تھا،سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا،عمران خان
  • عمران خان کی بچوں سے فون پر بات چیت، طبی معائنے کی درخواستیں منظور
  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع
  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم
  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے، عدالت کا 26 نومبر کیس میں حکم
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن