چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں یومِ ترقی منایا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی یومِ سیاہ منا رہی ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے۔ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی پر فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر پی ٹی آئی عالمی ایونٹس کی توقیر میں کمی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کیا کہ ان کے 99 فیصد مطالبات پورے ہو چکے ہیں، تو پھر احتجاج کا جواز کیا ہے؟
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہو چکی ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گیا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، اور اسٹاک مارکیٹ 1,18,000 کی نفسیاتی حد تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی متوقع ہے، جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے اور چینی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا رویہ پاکستان کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے اور چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہ پی ٹی ا ئی فسادی ٹولہ ہو رہا ہے رہی ہے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں بھارت پاکستان سے پیچھے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔

اس میچ کو لے کر شائقین کرکٹ کا جوش وخروش آسمان کی بلندیوں کو چھورہا ہے، آئی سی سی کے اس ایونٹ کو منی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے، جہاں ماضی کے مقابلوں میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت پر واضع برتری حاصل ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا چھٹا مقابلہ ہے۔

ماضی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئیں، جہاں تین بار پاکستان ٹیم فاتح بن کر میدان سے باہر آئی جب کہ 2 مرتبہ بھارتی ٹیم فاتح رہی۔

دونوں ٹیموں کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلا آمنا سامنا 19 ستمبر 2004 کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا، جہاں انضمام الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے بھارت کو 4 گیندوں قبل 3 وکٹ سے شکست دی۔

26 ستمبر 2009 کو سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں پاکستان ٹیم یونس خان کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو 54 رنز سے شکست دینے میں سرخرو رہی، اس فتح میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی سینچری 128 رنز کا کردار قابل ذکر رہا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا تیسرا آمنا سامنا برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں 15 جون 2013 کو ہوا، جہاں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 165 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور بھارتی ٹیم نے میچ ڈکورتھ لوئیس میتھڈ کے قانون کے تحت 17 گیندوں قبل حاصل کر کے میچ 8 وکٹ سے باآسانی جیت لیا۔

2017 میں برمنگھم کے ایجبسنٹن کرکٹ گراؤنڈ پر بھاری ٹیم نے گروپ میچ میں پاکستان کو 124 رنز سے شکست دی، البتہ 18 جون 2017 کو اوول میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ناصرف گروپ میچ کی ناکامی کا بدلہ لیا بلکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا بھی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر فوج تعینات کرنے کی منظوری
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں بھارت پاکستان سے پیچھے
  • پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • 19فروری کو پی ٹی آئی کی کال وطن دشمنی، پاکستان سے میچ چھیننے کی کوشش: خواجہ آصف 
  • کیا چمپئنز ٹرافی میچز چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے؟ خواجہ آصف
  • کیا پاکستان سے چیمپیئنز ٹرافی کے میچز چھیننےکی کوشش ہو رہی ہے؟ خواجہ آصف کا بیان
  • خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان کوملک دشمنی قرار دے دیا
  • سیاسی مفادات کیلیے عمران خان اتنا گر سکتا ہے، اسکے سپورٹر سوچ بھی نہیں سکتے، خواجہ آصف