حیدرآباد: وکلا کے دھرنے کے باعث جامشور پل پر گاڑیوں کی لمبی قطار یں لگی ہوئی ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دنیا کی سب سے لمبی کار، 26 پہیے، 75 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش

دنیا کی سب سے لمبی کار کے 26 پہیے ہیں اور اس میں75 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

1976 کے ماڈل کی 6 کڈلاک الڈوراڈو لیموزین سے بنائی گئی ’دی امریکن ڈریم‘ 30 میٹر سے زیادہ لمبی ہے اور اس میں 75 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔ تاہم اسے دیگر گاڑیوں کی طرح کٹ مارنے یا دیگر انداز میں چلانا آسان نہیں۔

حقیقت میں یہ 1986 میں معروف گاڑیاں جمع کرنے کے شوقین جے اوہربیگ نے بنائی تھی، دی امریکن ڈریم 60 فٹ لمبی تھی اور اسے V8 انجنوں کے ذریعے چلایا گیا جس میں سے ایک انجن آگے اور دوسرا پیچھے نصب تھا۔ اوہربرگ نے بعد میں اپنی منفرد گاڑی کو 30.5 میٹر (100 فٹ) لمبا کر دیا۔

گنیز نے 1986 میں دی امریکن ڈریم کو دنیا کی سب سے لمبی کار کے طور پر تسلیم کیا تھا اور یہ دیوہیکل لیموزین کئی میگزینز کے سرورق اور میڈیا اداروں پر دکھائی گئی۔ بلکہ یہاں تک کہ اسے فلموں میں بھی دکھایا گیا تھا، لیکن اس کی شہرت میں زبردست اضافہ کے بعد مقبولیت میں اچانک کمی آئی۔

بعدازاں یہ کئی دہائیوں تک نیو جرسی کے ایک گودام کے عقب میں عشروں تک کھڑی نظر آئی۔ جس کے بعد آٹوموٹیو کے شوقین دو افراد نے اسے خرید کر اس کو سابقہ حیثیت میں بحال کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وکلاء کا دوسرے روز بھی دھرنا،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
  • بریتھ پاکستان: ہماری گاڑیوں سے کاربن اخراج میں 80 ملین ٹن کمی ہوئی، بی وائی ڈی
  • حیدرآباد: پولیس کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری، مسافر رُل گئے
  • سندھ پولیس کا حیدرآباد وکلاء دھرنے پر موقف، جوڈیشل انکوائری کی پیش کش
  • وکلاء کا حیدرآباد بائی پاس پر 16 گھنٹے سے دھرنا جاری، ایس ایس پی حیدرآباد کے خلاف احتجاج
  • ایس ایس پی حیدر آباد کو برطرف نہ کرنے پر وکلا ءکا دھرنا
  • حیدرآباد میں وکلا کا قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
  • حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا
  • دنیا کی سب سے لمبی کار، 26 پہیے، 75 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش