2025-04-15@08:39:25 GMT
تلاش کی گنتی: 5177

«فی اونس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی، بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر شیئر کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کیخلاف کسی قسم کی سازشوں کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔ میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کیلئے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔ان کا یہ بھی کہنا...
    پنجاب حکومت نے رواں برس پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم کی کٹائی سے قبل جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت ہوگی، جبکہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کرےگی۔ اجلاس میں فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں کسان گندم...
    ریلوے کا پنجاب اور سندھ میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )محکمہ ریلوے نے پنجاب اور سندھ میں ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے3 ماہ میں ٹرینوں کی باقاعدگی 90 سے 95 فیصد تک لانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے انفرااسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ ایم ایل ون پر سفری...
    کراچی کے ضلع شرقی کی عدالت نے ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی ہے عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے 20 مارچ کو فرحان ملک کو گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا ہے ان کے یوٹیوب چینل پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کی گئی تھی جس پر الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا فرحان...
    بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا  تھا  جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر  ہی نافذ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے  چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں   اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق  اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا  ہے  جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین  کے پختہ...
    ہیری بروک کو ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں کے لیے انگلینڈ کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ 26سالہ بیٹسمین ہیری بروک کو جوس بٹلر کی جگہ وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوس بٹلر فروری میں انگلینڈ کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔ بروک ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اب ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا کہ انگلینڈ ان دونوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتان مقرر کرے گا۔ انہیں اور ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو گزشتہ 12 مہینوںن سے اس عہدے کے لیے سرکردہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محسن نقوی کے استعفے کی تردید کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر اپنی حالیہ تقرری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کرکٹ اور وزارت دونوں نہیں چلا سکتے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو محسن نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہفتے کے روز سے کھیلوں کی مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی تھیں، کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں، خاص طور پر...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کوشدید مندی دیکھی گئی اور دوپہر تک 100 انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کی گئی جو بعد دوبارہ شروع کر دی گئی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کارروبار کا آغاز 118,791 پوائنٹس سے ہوا تھا لیکن اس میں مسلسل کمی آتی رہی ایک ہی دن میں تیزی سے 100 انڈیکس میں کمی کے بعد سٹاک ایکسچینج میں کارروبار دن 12 بجے کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا .(جاری ہے) عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک دن میں چھ ہزار دو سو پوائنٹس کی گراوٹ حالیہ سالوں میں ایک دن...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کوآگے لے جانا ہے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیا گیا ہے، ساری دنیا اور پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پہ قید کیا گیا ہے.(جاری ہے) شبلی فراز نے کہا کہ اور...
    سعید احمد:  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پی آئی اے نےکپتانوں اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بھرتیوں کے حوالے سے اشتہاری مہم شروع کردی،پی آئی اے نے 20پائلٹس جبکہ 40فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیئے۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟ کیپٹن کے لیے عمر کی حد 50سال ، فرسٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 40سال مقرر کی گئی ہے،پی آئی اے کی جانب سے 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کے لیے بھی اشتہارجاری کر دیئے،فریش امیدوار...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں جبکہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس چلانے  کی منظوری دے دی ہے۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف شہروں کے لیے ایک ہزار 500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ ’پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی‘ پراجیکٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل...
    سازشیں کرنے والے پاکستان دشمنوں کیخلاف اب ڈنڈا چلے گا، فیصل واوڈا نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی، بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی، یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نےکہاہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔ صحت کے عالمی دن پر جاری بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عالمی یوم صحت پر عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پنجاب میں صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کو کامیاب بنائیں...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائیگی۔ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے اور اور گرفتاریاں ہوں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں دیا گیا۔  اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ‏میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی...
    کسانوں نے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے تحت متعارف کرائی جانے والی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف 13 اپریل کو ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، انجمن مزارین پنجاب، ہری جدوجہد کمیٹی، کروفٹر فاؤنڈیشن اور دیگر کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13 اپریل (آئندہ اتوار) کو مختلف شہروں اور پبلک سیکٹر فارمز میں ریلیاں اور کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔ شرکا کارپوریٹ فارمنگ کے خاتمے اور کسانوں کی ان زمینوں سے بے دخلی روکنے کا مطالبہ کریں گے جن پر وہ نسلوں سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ وہ جنوبی پنجاب میں متنازع نہروں کی تعمیر پر پابندی کا...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی---فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ صوبائی حکومت کو دکھائیں گے کہ سول نافرمانی و دھرنے کیسے ہوتے ہیں؟ فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دیکھتا ہوں کہ بلدیاتی نمائندوں کو یہ کیسے فنڈز نہیں دیتے، عید کے بعد ہم صوبائی حکومت کو دکھائیں گے کہ سول نافرمانی اور دھرنے کیسے ہوتے ہیں، یہ دیکھ لیں پھر کہ اپنا حق کیسے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا...
    ---فائل فوٹو فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے  میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اسٹیل ٹاؤن، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی کراچیاسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی... پولیس کے مطابق مقتولین میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔تینوں افراد پیشی پر تاندلیانوالہ کچہری جا رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیس کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اور  پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اسی وقت...
    فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز نے شوہر کے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ دل موہ لینے والی ریل شیئر کر دی۔ پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہیں، انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے شوہر کے بچوں کے ساتھ ایک پیاری سی انسٹاگرام ریل شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ڈاکٹر زینب پیشے کے لحاظ سے ماہرِ نفسیات ہیں، جون 2024ء میں فیروز خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ شادی کے بعد وہ نا صرف فیروز کے خاندان کا حصہ بنیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک مثبت اور دلکش شخصیت کے طور پر ابھریں۔ فیروز خان...
    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2 سے 3 فیصد گری ہے۔ برینٹ خام تیل 64 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 60 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 3 اپریل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوئی تھی۔ Post Views: 1
    پاکستانی نژاد اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر ابطحہٰ مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا میرے لیے خاص لمحات ہیں۔ ابطحہٰ مقصود آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائیر کے لیے ان دنوں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ لاہور میں ہیں۔ 25 سالہ اسکاٹش کرکٹر 8 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ ابطحہٰ مقصود نے لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین کا تعلق لاہور سے ہے، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں یہاں واپس آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں، ان کی وجہ...
    ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے دنیا ہل کر رہ گئی، پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز نیویارک(شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، امریکی ٹیرف کے نتیجے میں تقریباً 100 ممالک متاثر ہوں گے۔ یہ ٹیرف کیا ہے؟ اور امریکا کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد، بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد، تھائی لینڈ پر 36 فیصد، سوئٹزر لینڈ پر31 فیصد،...
    امریکی ٹیرف: سعودی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں ریال ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز ریاض: امریکی ٹیرف اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سے سعودی سٹاک مارکیٹ میں500ارب ریال کا نقصان ہوگیا۔ سعودی بنچ مارک تاسی انڈیکس 700 پوائنٹس کمی سے 11200 پر بند ہوا، آئل کمپنی آرمکو کو شیئرز کی مد میں 340 ارب ریال کا نقصان ہوا، سعودی نیشنل بینک اور دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی نمایاں نقصان ہوا۔ سعودی میڈیا کے مطابق قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ پیدا ہو گئی، کویت سٹاک مارکیٹ میں 6.6، قطر سٹاک مارکیٹ میں 5.5 فیصد کمی ہوئی، مسقط مارکیٹ انڈیکس میں 2.1 فیصد، بحرین سٹاک مارکیٹ میں 2.5...
    بشریٰ بی بی، علیمہ خانم سمیت مختلف شخصیات پر مختلف دھڑوں کی سرپرستی کا الزام مختلف رہنماؤں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے ، سینئر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کے لیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دھڑوں کی سرپرستی بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کے خاتمہ کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرتے ہوئے صورت حال ان کے سامنے پیش کی...
    نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ملازمین نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت متنازع بن گئی جب کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر...
    سٹی 42 : دریائے راوی میں سیر وتفریح کے لیے جانے والی فیملی کے 3 بچے گہرے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ شکرگڑھ کے نواحی گاؤں کھنہ کے رہائشی میاں عامر کی فیملی اتوار کی چھٹی انجوائے کرنے سرحدی علاقہ چک جیندڑ کے قریب دریائے راوی کے کنارے سیرو تفریح کے لیے پہنچے ، جہاں اہل خانہ نے کوکنگ شروع کر دی اور بچے نہانے کے لیے دریائے راوی میں گئے، گہرے پانی میں جاتے ہی 3 بچے ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے مل کر بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں، جس کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر لایا گیا۔  بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا جاں بحق ہونے والے تینوں بچے آپس...
    لاہور میں پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خواتین اپنی فیملی کے ساتھ چھٹی کے روز گلشن پارک میں تفریح کے لئے آئی ہوئی تھیں، جہاں ملزم وہاب اُن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کو سمجھانے کے باوجود جب وہ نہ مانا تو فیملی نے 15 کال کی اور پھر اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم وہاب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن چوہدری اثر...
    کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، موٹر سائیکل سوار فیملی پر ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس اور حکومت کے خوف سے آزاد ڈاکو کراچی میں روزانہ شہریوں سے جینے کا حق چھین رہے ہیں۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی مار کر قتل کرنا ڈاکوؤں کے لیے معمول بن چکا ہے۔ اس طرح کے مسلسل واقعات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ تازہ واقعے میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ 2مسلح...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی...
    ایک بیان میں سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے ذریعے عوام، معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی میں مزید کمی کا باعث ہوگی، اس فیصلہ پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی...
    چین نے ٹرمپ کے تجارتی محصولات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو چین کی معیشت اور تجارت دبانے کے لیے بطور ہتھیار ٹیکسوں کا استعمال بند کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کی تصویر فیس بُک پر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مارکیٹ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیا پر 34 فیصد اضافی ٹیکس لگائے ہیں جس سے سال بھر میں مجموعی ٹیکس کی شرح 54 فیصد ہو گئی ہے اور ساتھ ہی چین...
    بیجنگ :  چائنا میڈیا گروپ کے تحت  (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق جواب دہندگان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ مشترکہ طور پرامریکی طرز کی غنڈہ گردی’ کا مقابلہ کریں اور اپنے جائز حقوق و مفادات اور موجودہ بین الاقوامی معاشی و تجارتی نظام کا دفاع کریں۔ سروے میں  93.5 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ صرف منصفانہ اور باہمی  فائدہ مند  نیا بین الاقوامی تجارتی نظام کا قیام  ہی تمام فریقوں کے مفاد میں اور  دانشمندانہ انتخاب ہے۔ 89.2 فیصد جواب دہندگان نے  اپیل کی ہے کہ  دنیا کے ممالک  امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملے میں  مضبوط اور فعال...
    بیجنگ :  چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ  کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرزانڈیکس 49.6 فیصد  رہا، جو فروری  کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس کم تھا  اور عالمی معاشی ترقی سست وری کا شکار رہی ہے۔ علاقوں کے لحاظ سے دیکھا جائے ، تو امریکہ میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 48.9فیصد تھا ، جو فروری کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس کم تھا ، جو یہ عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں مزید گراوٹ کا باعث بنا۔ اگرچہ یورپی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس اب بھی 50فیصد سے نیچے ہے، لیکن اس میں فروری  کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔ افریقہ کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.8فیصد  تک بڑھا ہے...
    بیجنگ : چین کے اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کےلئے  مختلف حوصلہ افزاء پالیسیوں  میں تیزی اور اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے اثرات کی وجہ سے چینی صارفین کی مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے آف لائن کھپت ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 14.2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 9.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ مارچ کے مہینے میں سال بہ سال  20 فیصد  کا اضافہ ہوا  جو گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ہی پارٹنر ممالک پر جوابی نوعیت کے بڑے محصولات کا اعلان کیا، جسے انہوں نے ایک نئے ''سنہری دور‘‘ کی شروعات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی بدولت صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ملازمتیں بڑی تعداد میں امریکہ واپس آئیں گی۔ یہ اقدام آزادتجارت اور عالمی تجارتی نظام سے ایک حیران کن انحراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ عشروں پر محیط ان اصولوں سے رو گردانی دراصل دیگر ممالک کو بھی مجبور کر سکتی ہے کہ وہ بھی جوابی اقدامات کریں۔ یوں نہ صرف عالمی سطح پر تجارتی رکاوٹیں کھڑی ہو سکتی ہیں بلکہ ٹریڈ پروٹیکشن ازم...
    واشنگٹن: ٹیکنالوجی دیو مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت متنازع بن گئی جب کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کو AI ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔ تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ "Copilot" سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے۔ اچانک ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب آئیں اور بلند آواز میں کہا: "مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم AI کو بہتری کے لیے کہتے ہو لیکن یہ نسل کشی میں استعمال ہو رہی ہے۔ مائیکروسافٹ اسرائیل کو AI ہتھیار دے رہا ہے، 50 ہزار لوگ قتل ہو چکے ہیں!" مصطفیٰ سلیمان نے...
    ویب ڈیسک: نیدرلینڈز میں پاکستان کے نئے سفیر سید حیدر شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سید حیدر شاہ نیدرلینڈز میں پاکستان کے 23 ویں سفیر ہیں، انہوں نے 1995 میں وزارتِ خارجہ میں سروس کا آغاز کیا۔ وہ امریکا، بھارت اور نیپال میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نیدرلینڈز میں سید حیدر شاہ نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، بیرونِ ملک پاکستان کا چہرہ ہوں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا سید حیدر شاہ نے اوور سیز پاکستانیوں کی حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا...
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوامی حمایت سے مشکل اور درست فیصلے کئے، وزیر اعظم نے سیاست نہیں ریاست کو بچایا ہے۔ اپنے حلقہ این اے127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے سب مل کر آگے بڑھ کر کام کرتے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوامی حمایت سے مشکل اور درست فیصلے کئے، وزیر اعظم نے سیاست نہیں ریاست کو بچایا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اپنے حلقہ این اے127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم...
    سٹی42:  حکومت نے تھیٹرز میں ہونے والے ڈراموں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  محکمہ اطلاعات و ثقافت نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اور جلد سمری چیف سیکرٹری سے منظور کروا کے اس فیصلے کو نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔  نئے اوقات کار کے مطابق،ڈرامے رات 8 سے 10 بجے کے درمیان دکھائے جائیں گے تاکہ فحاشی کے فروغ کو روکا جا سکے۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا  حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ رات گئے تک ڈرامے پیش کرنا فحاشی کو فروغ دے رہا ہے اور نئے اوقات کار سے اس میں بہتری آئے گی۔    
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ٹیکسلا کو تہذیبوں کا عالمی شہر بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد تیز کر دیا گیا ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹیکسلا کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر اجلاس کی صدارت کی۔ ٹیکسلا ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کے لیے فوری طور پر طریقہ کار تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں شہر کی بحالی اور دوسرے مرحلے میں اسے انٹرنیشنل ٹورسٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام کیا جائے گا۔ پندرہ دن کے اندر ٹیکسلا آرٹس اینڈ کرافٹس ویلیج کو دوبارہ فعال کرنے اور عالمی معیار کی ٹورازم پالیسی کا پہلا مسودہ پیش کرنے کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور میں این اے 127 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہی ہماری طاقت ہیں اور عوامی حمایت کی بدولت ہی حکومت مشکل فیصلے کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ارادے مضبوط اور نیت صاف ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے اس موقع پر بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو کئی چیلنجز درپیش تھے، اور کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو خطرے میں ڈالا۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف نے “سیاست نہیں ریاست” کا نعرہ لگا کر ریاستی مفادات کو ترجیح دی اور سیاسی نقصان کو پس پشت ڈالا۔ انہوں نے عوام کو...
    سپریم کورٹ— فائل فوٹو سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی۔ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی قرار دیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبی بنیادوں پر ریٹائر سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے...
    پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں افغان فینز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر نامناسب الفاظ کے چناؤ نے جینٹل مین گیم کو میدان جنگ بنادیا۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی، تاہم میچ کے دوران افغان فینز نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے انہیں منع کیا۔ پاکستان مخالف آوازیں کَسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو روکا تو انہوں نے آل راؤنڈر کو نامناسب جملے ادا کیے اور یوں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے...
    عجیب و غریب قسم کے ڈیزائن والے لباس زیب تن کرکے خبروں کی زینت بننے والی عرفی جاوید نے فوٹو گرافر کو دیکھ کر حیران کن طور پر اپنا منہ چھپالیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ ایک ایئرپورٹ کے باہر پیش آیا۔ عرفی جاوید فوٹوگرافرز کی موجودگی سے بے خبر ایئرپورٹ سے باہر آئیں۔ انھوں نے کیپ لگایا ہوا تھا اور چشمہ بھی پہنی ہوئی تھیں۔ روایت کے برعکس روفی جاوید نے بہت مناسب اور آرام دہ لباس پہنا ہوا تھا۔ ڈھیلی ڈھالی سی ٹی شرٹ کے اوپر جینز کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ تاہم جیسے ہی عرفی جاوید کی نظر فوٹوگرافرز پر پڑی تو اس سے قبل...
    عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خودمختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ میں لکھا کہ شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی سلوک ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، فیصلہ کے مطابق کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبعی بنیادوں پر ریٹائر سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے اہل ہیں، سیکشن آفیسر کی جانب...
    سپریم کورٹ نے شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیرقانونی اور امتیازی قرار دیتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن آفیسر کی جانب سے ایک وضاحتی خط کے ذریعے رولز کو تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، ایسی ایگزیکٹو ہدایات قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتیں، شادی کی بنیاد پر بیٹیوں کو مرحوم ملازم کے کوٹے سے خارج کرنا امتیازی سلوک ہے، ایسا عمل آئین کے آرٹیکل 25، 27 اور 14...
      حکومت کا خاصا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔ اتحادی حکومت مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے وزیراعظم کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان بازی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ ، خواجہ سعد رفیق شامل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں...
    عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی قرار دیتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن آفیسر کی جانب سے ایک وضاحتی خط کے ذریعے رولز کو تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، ایسی ایگزیکٹو ہدایات قانون سے...
    مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ملازمین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی مرکزی تقریب میں کچھ ملازمین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران معاملات اُس وقت کشیدہ ہوئے جب مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے نئے AI اسسٹنٹ ’Copilot‘ کی اپڈیٹس اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈال رہے تھے۔ اسی دوران مائیکروسافٹ کی ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب پہنچیں اور پُرعزم آواز میں کہا مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم AI کو بہتری کے لیے استعمال کرنے کی بات کرتے ہو، جبکہ مائیکروسافٹ...
    سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں جدید زرعی ترقی کا نیا دور، پاک چین اشتراک سے کپاس کی پیداوار میں انقلاب متوقع ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ (ICR) اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت کپاس کی جینیاتی اصلاح، جدید تحقیق اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور چین نے مشترکہ "کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی"...
    ایلون مسک کی جگہ ٹام ژو ٹیسلا کے سی ای او ہوں گے؟ جاری احتجاج، اسٹاک میں کمی کے درمیان استعفیٰ کے مطالبات بڑھ گئے۔ ٹیسلا سرمایہ کار راس گربر کا کہنا ہے کہ ایلن مسک کو ٹیسلا کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے یا پھر اپنی دیگر ذمہ داریوں کو چھوڑ دینا چاہیے۔ یہ تجویز 2025 کے پہلے تین مہینوں میں ٹیسلا کے حصص میں 36 فیصد کمی کے بعد سامنے آئی، جو کہ 2022 کے بعد سب سے تیز اور تاریخ کی تیسری سب سے بڑی سہ ماہی کمی ہے۔ اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے گربر کاواساکی ویلتھ مینجمنٹ کے سی ای او نے کہا کہ ظاہر ہے کہ مسک حکومت میں...
    امانت گشکوری: سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کا کیس، جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا امتیازی اور غیر قانونی ہے،عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی،کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبعی بنیادوں پر ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے اہل ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا سیکشن آفیسر کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیرملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ پاکستان پر 29 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اور بھی ممالک اس فہرست میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا کو جواب: تمام امریکی درآمدات پر مزید 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا اس نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد...
    لاہور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان بازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا تجارتی شراکت دار ہے۔ ٹیرف معاملے پر وزیراعطم نے 2 کمیٹیاں بنا دی ہیں، اس معاملے پر پاکستان کا ایک وفد بھی امریکا جائے گا، ہم معاملے کا حل چاہیں گے، ہم چاہیں گے کہ اس معاملے پر پاکستان اور امریکا دونوں کا فائدہ ہو، تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا۔ آئندہ مالی سال تنخواہ دار طبقے کو خود ٹیکس ادائیگی کا نظام لاگو ہو گا۔ ہماری ذمے داری ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی نظام بنا رہے ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ون پیشنٹ ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ  ہی ایم آر نمبر بن جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد چاروں صوبائی وزراء صحت اور ڈی جی نادرا سے ملاقات کرونگا، پاکستان میں9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ دنیا ہم سے پچیس لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مشکل حالات کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر توانائی اور ٹاسک فورس کو بھی مبارکباد پیش...
    تونسہ (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال اور غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔ تونسہ میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد یہاں میں اجتماع سے مخاطب ہوں، ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے۔ اس خطے میں وہ آواز موجود ہے جس کو جے یوآئی کی آواز کہا جاتا ہے۔ غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک نہیں مانگی جا سکتی۔ سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، ہماری...
    ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے ۔  ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی میں تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ممکن...
    پاکستان کی تاریخ آزادی اظہار پر قدغنوں کی ایک طویل داستان ہے۔ یہ کہانی صرف حکومتوں اور ریاستی اداروں کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں تک محدود نہیں بلکہ سماجی مذہبی اور نظریاتی جبرکی بھی عکاس ہے۔ فیض احمد فیض حبیب جالب اور دیگر اہلِ قلم نے ہمیشہ جبر کے خلاف آواز بلند کی مگر ہر دور میں سچ کہنے والوں کوکٹھن راستوں کا سامنا رہا۔ آج جب ہم اکیسویں صدی میں کھڑے ہیں تو آزادی اظہارکی صورتحال زیادہ پیچیدہ اور خوفناک ہو چکی ہے۔  گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں صحافت اور آزادی رائے کو جس طرح سے نشانہ بنایا گیا، اس کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ صحافیوں کے اغوا قتل اور دباؤ کے بڑھتے واقعات اس امر...
    غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں فلسطینی امدادی کارکنوں کو موقع پر ہی مار ڈالنے کے بارے قابض اسرائیلی فوج کے متضاد بیانات اور سفید جھوٹ نے غاصب صیہونی رژیم کے عبری میڈیا کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع شہر رفح میں 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے اور انہیں اجتماعی قبر میں دفن کر دینے کے قابض و سفاک صیہونی فوج کے اقدام سے متعلق غاصب اسرائیلی فوج کے دھوکے دہی و سفید جھوٹ پر مبنی بیان نے غاصب اسرائیلی رژیم کے عبرانی زبان کے صیہونی میڈیا کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس حوالے سے عبری زبان کے...
    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے اور اس کے سہولت کار بھی بے نقاب ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ارمغان کے دو روپوش ذاتی ملازمین رحیم بخش اور عبدالرحیم صرف ملازم ہی نہیں بلکہ ان کے مالیاتی پردہ پوشی کا اہم حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں افراد ارمغان کے ذاتی ملازم تھے جن کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، مگر اب وہ ایف آئی اے کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے ان دونوں کی تصاویر بھی حاصل کر...
    طیب مقبول : فیصل آباد میں غیر قانونی طورپر مقیم مزید ساٹھ افغان شہری کیمپ میں پہنچا دیئے گئے باون افغان شہریوں کے پاس افغانی شناختی کارڈ بھی موجود ہیں ،باون افغان شہری عرصہ دراز سے مہاجر کارڈ پر فیصل آباد میں مقیم تھےگزشتہ رات مرد وخواتین اور بچوں سمیت 142  افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا مجموعی طور فیصل آباد میں 1444 افغان شہریوں کی نشاندہی کی گئی تھی حالیہ پکڑے جانیوالے افعانیوں کی اگلی کھیپ دو روز میں ڈی پورٹ کی جائے گی انسٹاگرام کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ؛صارفین افسردہ
    عراقی سفیر کے علامہ شیخ حسن جعفری کی صحت و سلامتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ملی و دینی خدمات کو بھی سراہا۔ ملاقات میں اہم دینی و اجتماعی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق نے سفیر حامد عباس لفتہ نے اسلام آباد میں شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق عراقی سفیر حامد عباس ہفتہ کے روز شیخ محمد حسن جعفری کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی۔ عراقی سفیر نے علامہ شیخ حسن جعفری کی صحت و سلامتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ملی و دینی خدمات کو بھی سراہا۔ ملاقات میں اہم دینی و اجتماعی...
    فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کا ایک ہردلعزیز فیچر ختم کرنے کا منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ’کانٹینٹ نوٹس‘ نامی یہ فیچرصارفین کو اپنی پوسٹ پر ایک نوٹ شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے جو صرف ان کے فالوورز دیکھ سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے پوسٹ یا ریل پر نوٹ چھوڑنے کی صلاحیت کو ختم کرنا شروع کر دیا ہے اور لوگ آنے والے ہفتوں میں پوسٹس پر انہیں نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی شیئر کر پائیں گے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے 26 مارچ کو ایک انسٹاگرام ریل میں اس تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے چند مہینے پہلے کانٹینٹ نوٹس متعارف کرائے...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 05.04,2025 Leader of Muslims' Eid Speech & Rising Middle East Tensions   رہبر مسلمین کا تاریخی خطاب اور اُمتِ مُسلمہ ایران کا فلسطین کے حق میں اور امریکہ کے خلاف دو ٹوک موقف  مشرق وسطیٰ جنگ کے دہانے پر؟   وی لاگر: سید عدنان زیدی تاریخ: 5 اپریل 2025    پروگرام کا خلاصہ: رہبر مسلمین نے عید الفطر کے خطبے...
    چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جاسکتی ہے لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔چیف فائر آفیسر نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف فارمولے کے تحت ہے، سفیر پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اوکوہاما(آئی پی ایس )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے...
    نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر محصولات میں اضافے کے ردعمل میں چین کی جوابی کارروائی نے جمعے کے روز وال اسٹریٹ کو شدید جھٹکا دیا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 6 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، جو مارچ 2020 میں کووڈ-19 بحران کے بعد سب سے بدترین ہفتہ ثابت ہوا۔ ڈاؤ جونز 2,231 پوائنٹس (5.5 فیصد) گر کر 38,314.86 پر بند ہوا، جبکہ نیسڈیک انڈیکس 962.82 پوائنٹس (5.8 فیصد) نیچے آ کر 15,587.79 تک گر گیا۔ یہ نیسڈیک کی دسمبر کے بعد سے 20 فیصد کمی کے بعد باضابطہ طور پر ”بیئر مارکیٹ“ میں داخلے کا اعلان ہے۔ جمعے کے روز امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں ریکارڈ 26.79 ارب حصص کا...
    2024 میں، جیسے جیسے ڈیجیٹل مالیاتی لین دین دنیا بھر میں پھیلتا چلا گیا، سائبر حملہ آوروں نے اپنی توجہ موبائل آلات اور کرپٹو اثاثوں کی طرف مرکوز کر دی۔ کیسپرسکی کی نئی فنانشل سائبر ٹھریٹ رپورٹ کے مطابق، موبائل بینکنگ ٹروجن کا سامنا کرنے والے صارفین کی تعداد میں 2023 کے مقابلے میں 3.6 گنا اضافہ ہوا، جب کہ کرپٹو سے متعلقہ فشنگ میں 83.4 فیصد اضافہ ہوا۔ کیسپرسکی اینٹی فشنگ ٹیکنالوجیز نے کرپٹو کرنسی پر مبنی فشنگ لنک کی پیروی کرنے کی 10,706,340 کوششوں کو روکا، جو کہ 5,838,499 کے 2023 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 83.4% اضافہ ہے۔ جیسے جیسے کریپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حملوں کی تعداد...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ” اپنا“ کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جو نیا ٹیرف سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، وہ ایک باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی...
    سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار ، کس کس کو کون کونسے مزید عہدے مل گئے ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار رکھی گئی ہے۔سب نیوز کو دستیاب تقرر و تبادلوں کے تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 19کے ڈائریکٹر آصف مجید کو ڈائریکٹر ایونٹ اربن تھری تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل تعیناتی کے منتظر تھے۔گریڈ 18کے فہد جاوید کو ڈائریکٹر میگا پارکس اوپی ایس ،ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول کو ڈائریکٹر انوائرمنٹ...
    بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق العالم کے مطابق جمعہ کو بنکاک میں چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مابین ہوئی دو طرفہ ملاقات میں باہمی احترام کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی رہنما ڈاکٹر یونس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ملاقات ہوگئی شفیق العالم اس بات کی تصدیق کی کہ کے باوجود اس کے کہ ڈاکٹر محمد یونس سابقہ وزیراعظم حسینہ واجد کے لیے خیرسگالی کا جذبہ نہیں رکھتے، مودی نے چیف ایڈوائزر سے سفارتی ادب کے مطابق برتاؤ کیا۔ شفیق العالم کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے مبینہ طور پر کہا کہ بھارت شیخ حسینہ کے ساتھ مثبت...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ دن قبل آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کیا گیا، ہم نے آئی ایم ایف کے تمام بینچ مارکس پورے کیے، یہ پاکستان کا پروگرام ہے ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی نظام بنا رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ کے فینز کیساتھ الجھنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل آگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ردعمل میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے۔ پاکستان مخالف آوازیں کَسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو منع کیا تاہم منع کرنے پر شائقین نے پشتو میں مذید نازیبا الفاظ ادا کیے اور پھر افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔ مزید پڑھیں: تیسرا ون ڈے؛ خوشدل شاہ فیز کے طنز پر...
    پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین کی ہدایت پر یورپ کی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی دو ارکان پر مشتمل یہ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان کے سیکیورٹی ریگولیٹرز کو ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن فراہم کرے گی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یورپی ماہرین کی جانب سے پاکستانی ریگولیٹرز کو جدید یورپی معیار کے مطابق ای ٹی ڈی اور ای ڈی ڈی پر خصوصی تربیت دی جائے گی یہ پیش رفت پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ایوی ایشن ساکھ کو بحال...
    سٹی42: لاہور پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری، جس کے تحت 19 اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ  گزشتہ گیارہ ماہ میں 357 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جن میں 4 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز سمیت 17 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا ایک مؤثر نظام موجود ہے اور کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں پر کڑا احتساب کیا جا رہا...
    سٹی42:پنجاب حکومت نے اسٹیج تھیٹرز کو فیملی تھیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں عریانی و فحاشی کے خاتمے کے لیے ایک قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق نئے تھیٹر ایکٹ کے تحت اسٹیج تھیٹرز کی مانیٹرنگ کے اختیارات ضلعی انتظامیہ سے واپس لے کر محکمہ انفارمیشن پنجاب کو تفویض کیے جائیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے تھیٹرز میں فحاشی کا خاتمہ ہر صورت میں کیا جائے گا اور اس کے لیے انتظامات اور اختیارات ضلعی انتظامیہ سے محکمہ انفارمیشن کو جلد منتقل کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسا تھیٹر چاہیئے جو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر کہلائے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے کی مصروفیات کو منظر عام پرنہ لانےکا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کا کوئی تحریری شیڈول بھی نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتوں کی اطلاعات متعلقہ محکمے کوفون پر ہی دی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وفد گڈ گورننس اور کرپشن کے تخلیصی جائزے کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد...
    کراچی میں دوستوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے روپوش ذاتی ملازمین کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق رحیم بخش اور عبدالرحیم ارمغان کے ذاتی ملازمین تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان کے دونوں روپوش ملازمین کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ عبدالرحیم اور رحیم بخش کے نام پر مجموعی طور 6 سمیں رجسٹرڈ ہیں، ملازم رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ ایک نمبر ارمغان کے زیر استعمال تھا۔ تحقیقات کے مطابق رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ نمبر کا واٹس ایپ سپریم فنانشل ایسوسی ایٹس کے نام سے بنایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ارمغان نے دونوں ملازمین کے نام پر بینک اکاونٹس...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ معاشی استحکام آچکا ہے، معاشی استحکام کو اب پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہے۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے ٹیکسوں کے اعلان کے 2 روز کے اندر امریکی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی سے دوچار ہوگئیں اور سرمایہ کار 60 کھرب ڈالر سے زائد رقم سے محروم ہوگئے۔ امریکی ٹیکسز کے بعد چینی منصوعات یورپی منڈیوں میں جانے کے امکانات بھی بڑھ گئے۔ نئے ٹیرف کے اعلان کے پر اسٹاک مارکیٹس 5 سال کی بدترین مندی کا شکار ہوگئیں۔ ڈاؤ جونز5 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 4.6 فیصد اور نیسڈک میں 4.7 فیصد کمی ہوئی۔ مزید پڑھیں: چین نے گھبراہٹ میں بڑی غلطی کردی جسے وہ برداشت نہیں کرسکیں گے؛...
    مائیکروسافٹ کے قیام کی گولڈ جوبلی کے سلسلے میں جاری تقریب اس وقت روکنا پڑی ایک کمپنی ملازمہ نے فلسطین کے حق میں احتجاج شروع کر دیا۔ ملازمہ کی جانب سے مقصد اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی فراہمی پر مائیکروسافٹ کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔ ????A Microsoft employee disrupted the company’s 50th anniversary event to protest its use of AI.“Shame on you,” said Microsoft employee Ibtihal Aboussad, speaking directly to Microsoft AI CEO Mustafa Suleyman. “You are a war profiteer. Stop using AI for genocide. Stop using AI… pic.twitter.com/PdIqa6TSHo — Ramy Abdu| رامي عبده (@RamAbdu) April 4, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب مائیکروسافٹ کے AI سی ای او...
    مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کو میچ میں 43 رنز سے کامیابی ملی۔ پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو 73 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 50 رنز اسکور نہ کر سکا۔ کپتان...
    ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں کلین اپ آپریشن  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے...
    امریکہ کی جانب سے یورپین مصنوعات پر لگائی جانے والی نئی ڈیوٹیز سے یورپ کو باہمی تجارت میں 81 ارب یورو کا نقصان ہوگا، جبکہ خطرہ ہے کہ ان محصولات کے مسلسل قائم رہنے کے ساتھ اس کی امریکہ بھیجی جانے والی اشیاء میں نمایاں کمی بھی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق یورپین یونین نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل مصنوعات پر نئے ٹیرف کا جواب دینے کے بعد دوسرے مرحلے کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے لیکن اس کیلئے باہمی تجارت میں گھبرانے کے لیے بہت کچھ پیدا ہوچکا ہے۔ اس بات کو ان اعداد و شمار کی مالیت اور نمبروں سے بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال یورپ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)عید کے دنوں میں مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کے بعد اب کم عمر اداکارہ عینا آصف بھی ویڈیو لیک کا نشانہ بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی، کئی افراد نے اس ویڈیو کو حقیقی سمجھ کر اداکارہ پر تنقید کی، جبکہ کچھ صارفین نے اسے جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے بارے میں بحث جاری ہے، لیکن یہ اہم ہے کہ عینا آصف کی ٹیم نے اس کلپ کی تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس امکان کی نشاندہی کی ہے...
    ٹرمپ ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا اور صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زیادہ ڈوب گئے۔ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک پر جوابی تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، دنیا کا شاید ہی کوئی خطہ ہو جو ٹرمپ کے اس حالیہ ٹیرف سے بچ سکا ہو، یہاں تک کہ انٹارکٹیکا کے قریب وہ غیر آباد جزائر بھی اس ٹیرف کی زد میں...