ویب ڈیسک: نیدرلینڈز میں پاکستان کے نئے سفیر سید حیدر شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

سید حیدر شاہ نیدرلینڈز میں پاکستان کے 23 ویں سفیر ہیں، انہوں نے 1995 میں وزارتِ خارجہ میں سروس کا آغاز کیا۔

وہ امریکا، بھارت اور نیپال میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نیدرلینڈز میں سید حیدر شاہ نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، بیرونِ ملک پاکستان کا چہرہ ہوں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

سید حیدر شاہ نے اوور سیز پاکستانیوں کی حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز کی بحالی اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سید حیدر شاہ نے نیدرلینڈز میں

پڑھیں:

پاکستانی سفیر کی امریکی نمائندے سے ملاقات، ٹیرف پر مثبت پیشرفت کی نوید سنا دی

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکی تجارتی نمائندے سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ تجارتی معاملات مذاکرت کے ذریعے حل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟

پاکستانی سفیر نے امریکا میں پاکستانی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ امریکا میں زیادہ سے زیادہ نوکریاں پیدا کی جائیں۔ امریکا میں پیداواری صنعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے، لہٰذا اس سلسلے میں ٹیرف لاگو کیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان سمیت سب ممالک امید رکھتے ہیں کہ امریکا سے گفت و شنید کے ساتھ اس کا حل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی معاون تجارتی نمائندے سے کل ہی ملاقات کی ہے۔ ہماری پیشرفت اس حوالے سے بہت مثبت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر پاکستان پاکستانی سفیر ٹرمپ ٹیرف ڈونلڈ ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: پی پی حکومت تعلیمی بورڈ جامشورو منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے، ایم کیو ایم
  • پاکستانی سفیر کی امریکی نمائندے سے ملاقات، ٹیرف پر مثبت پیشرفت کی نوید سنا دی
  • اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سواتی کے خلاف تحقیقات میں پیشرفت
  • عراقی سفیر کی شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات، خیریت دریافت کی
  • کرپشن ثابت ہونے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا، ذرائع
  • امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف فارمولے کے تحت ہے، سفیر پاکستان
  • امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ
  • پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا معاملہ؛ اہم کیس سماعت کے لیے مقرر
  • ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلئے ممکنہ نام سامنے لے آئے، رچرڈ گرینل کا نام بھی شامل