واشنگٹن: ٹیکنالوجی دیو مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت متنازع بن گئی جب کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کو AI ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔

تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ "Copilot" سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے۔ اچانک ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب آئیں اور بلند آواز میں کہا: "مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم AI کو بہتری کے لیے کہتے ہو لیکن یہ نسل کشی میں استعمال ہو رہی ہے۔ مائیکروسافٹ اسرائیل کو AI ہتھیار دے رہا ہے، 50 ہزار لوگ قتل ہو چکے ہیں!"

مصطفیٰ سلیمان نے خاتون کے احتجاج پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "میں نے آپ کو سن لیا، شکریہ۔" تاہم، خاتون نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "آپ کے ہاتھوں پر خون ہے، پورا مائیکروسافٹ خون میں رنگا ہے۔"

رپورٹس کے مطابق، یہ احتجاج اس وقت ہوا جب تقریب میں بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی موجود تھے، جس نے اس لمحے کو مزید اہم اور علامتی بنا دیا۔

یہ احتجاج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے ملازمین کے اس اقدام کو بہادری اور سچائی کی آواز قرار دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور: شادی سے چند روز قبل نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتل

کولاج بشکریہ فیس بُک

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں لڑکی نے شادی سے کچھ روز قبل اپنے منگیتر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے بونیر میں نوجوان کو اس کی منگیتر نے قتل کیا ہے جبکہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمہ کے دوست کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابراراللّٰہ کی شادی 6 اپریل کو طے تھی، 27 مارچ کو علاقہ حیات آباد سے ابرار کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آپ کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، بہادر خاتون ملازم کا بل گیٹس کے سامنے احتجاج
  • گذشتہ 20 دنوں میں اسرائیل کے ہاتھوں 490 فلسطینی بچے شہید
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 11 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • تالی بجانے پر مخصوص آواز کیوں پیدا ہوتی ہے؟ 
  • آپ کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، مائیکروسافٹ ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج
  • مائیکروسافٹ ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج
  • فاروق رحمانی کی اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں سینکڑوں سکول بچوں کے قتل عام کی مذمت
  • مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل
  • پشاور: شادی سے چند روز قبل نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتل