فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
کراچیاسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی...
پولیس کے مطابق مقتولین میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔
تینوں افراد پیشی پر تاندلیانوالہ کچہری جا رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔