حکومت کا تھیٹرز میں ڈراموں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سٹی42: حکومت نے تھیٹرز میں ہونے والے ڈراموں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اور جلد سمری چیف سیکرٹری سے منظور کروا کے اس فیصلے کو نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
نئے اوقات کار کے مطابق،ڈرامے رات 8 سے 10 بجے کے درمیان دکھائے جائیں گے تاکہ فحاشی کے فروغ کو روکا جا سکے۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ رات گئے تک ڈرامے پیش کرنا فحاشی کو فروغ دے رہا ہے اور نئے اوقات کار سے اس میں بہتری آئے گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
میرا مشن تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرا مشن تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں۔ تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو سدھرنے کے لیے ایک سال تک وقت دیا تھا اور تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہے۔ تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے اور آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹر کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر عوامی مثبت ردعمل حوصلہ افزا ہے اور عوام بھی تھیٹر سے بے حیائی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔