پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی---فائل فوٹو
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دیکھتا ہوں کہ بلدیاتی نمائندوں کو یہ کیسے فنڈز نہیں دیتے، عید کے بعد ہم صوبائی حکومت کو دکھائیں گے کہ سول نافرمانی اور دھرنے کیسے ہوتے ہیں، یہ دیکھ لیں پھر کہ اپنا حق کیسے لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فنڈز کا شفاف استعمال ضروری ہے، احتساب کا نظام بھی ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کہا
پڑھیں:
عراقی سفیر کی شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات، خیریت دریافت کی
عراقی سفیر کے علامہ شیخ حسن جعفری کی صحت و سلامتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ملی و دینی خدمات کو بھی سراہا۔ ملاقات میں اہم دینی و اجتماعی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق نے سفیر حامد عباس لفتہ نے اسلام آباد میں شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق عراقی سفیر حامد عباس ہفتہ کے روز شیخ محمد حسن جعفری کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی۔ عراقی سفیر نے علامہ شیخ حسن جعفری کی صحت و سلامتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ملی و دینی خدمات کو بھی سراہا۔ ملاقات میں اہم دینی و اجتماعی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔