پنجاب حکومت نے رواں برس پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم کی کٹائی سے قبل جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔

اجلاس میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت ہوگی، جبکہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کرےگی۔

اجلاس میں فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں کسان گندم پر سیاست نہ کریں، مسئلے کا حل نکالیں گے، وزیر خوراک پنجاب

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ کسان ہمارے بھائی ہیں، مفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پرائیویٹ سیکٹر پنجاب حکومت فیصلہ گندم خریداری مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پرائیویٹ سیکٹر پنجاب حکومت فیصلہ مریم نواز وی نیوز پرائیویٹ سیکٹر گندم کی

پڑھیں:

سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران اجلاس کے شرکا نے سندھ کو دہشتگردی، منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ  نے  نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی ، منشیات اور دیگرجرائم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے جس سے شہریوں کو کوئی پریشانی نہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • سوموار تک گندم کا نرخ طے نہ ہوئے تو خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا جائیگا،کسان اتحاد کی حکومت کو وارننگ
  • پی آئی اے کی نجکاری مکمل کرنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟
  • گرین بانڈز کے ذریعے فنڈنگ حاصل کرنے کا حکومتی فیصلہ : آئی ایم ایف کے اہداف کی تکمیل کیلئے اہم قدم
  • عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ غلط تھا، اسد عمر کی عمران خان پر سخت تنقید
  • سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ
  • کسانوں کی گندم کا نرخ طے نہ کرنے پر حکومت کو وارننگ
  • کسان کے حالات بہت برے ہیں، حکومت کو 2 روز کا وقت دیتا ہوں: صدر پاکستان کسان اتحاد
  • سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ، گندم کی نقل و حمل کی اجازت، مریم نواز کا سروسز ہسپتال دورہ
  • نئے وقف قانون کے ذریعے مودی حکومت مسلمانوں کی وقف املاک کو ہڑپنا چاہتی ہے، سید سرور چشتی