ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں کلین اپ آپریشن  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طلباء کیلئےانتباہ جاری کر دیا ہے۔ ہاسٹلز میں 8 ہزار طلباء کی گنجائش ہے لیکن نئے الاٹیز کمروں سے محروم ہیں۔ مختلف ہاسٹلز پر طلباء تنظیموں نے دہائیوں سے قبضہ کر رکھا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام ہوسٹلز 8 اپریل2025 کی صبح 7 بجے تک بند رہیں گے، کلاسز و امتحانات 9 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں جس کیساتھ ہی ہاسٹل بھی کھول دیئے جائیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز کے رہائشی طلباء اس وقت اور تاریخ سے قبل ہاسٹل واپس نہ آئیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلباء ہدایت پر سنجیدگی سے عمل کریں اور مکمل تعاون کریں۔ ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے پنجاب حکومت سے اپیل کی تھی کہ ہاسٹلز پر طلبہ تنظیموں کا قبضہ ہے، جس یونیورسٹی انتظامیہ تنہا نہیں چھڑوا سکتی، اس کیلئے پولیس فورس فراہم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے پولیس کی نفری فراہم کر دی ہے جو قبضہ چھڑوائے جانے کے بعد بھی ایک ہفتے تک ہاسٹلز پر تعینات رہے گی، تاکہ دوبارہ قبضے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یونیورسٹی انتظامیہ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے انتظامیہ نے طلباء کی

پڑھیں:

حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ

شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بھر میں 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبہ کے تمام سرکاری اداروں کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو بھی ثقافتی دن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گرینڈ آپریشن کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز خالی کرا لیے گئے
  • گرینڈ آپریشن کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز سیل کردیے گئے
  • آئی ایم ایف وفد کے دورے کی مصروفیات کو منظر عام پرنہ لانےکا فیصلہ
  • راولپنڈی: افغان شہریوں کیخلاف آپریشن میں تیزی،140 کو حراست میں لے لیا گیا
  • سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کیچ میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
  • سکردو، سدپارہ ڈیم میں 20 اپریل تک پانی ذخیرہ کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ
  • بجٹ 2025-26 کی تیاری کیلئے آئی ایم ایف کا وفد 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 2 سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کردیے