City 42:
2025-04-05@23:42:32 GMT

لاہور پولیس میں کڑا محکمانہ احتساب، 19 اہلکاروں کو سزائیں

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

سٹی42: لاہور پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری، جس کے تحت 19 اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ  گزشتہ گیارہ ماہ میں 357 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جن میں 4 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز سمیت 17 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا ایک مؤثر نظام موجود ہے اور کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں پر کڑا احتساب کیا جا رہا ہے۔

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز کے خلاف انہی کے تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں اور پیٹی بھائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا تاثر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اگر انہیں پولیس سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست ان کے دفتر تشریف لائیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 فیصل کامران اہلکاروں کو

پڑھیں:

پاکستانی ایوی ایشن کی تاریخ کا اہم سنگ میل، یورپی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی

کراچی:

ریگولیٹری انسپکٹرز کی تربیت کے لیے یورپی سی اے اےکی دو رکنی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی جو پاکستان کی ایوی ایشن کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی انسپکٹرز کو جدید تربیت فراہم کرنے کے لیے آنے والی ٹیم کے اخراجات بھی یورپی یونین خود ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے پہنچنے والی ٹیم پاکستانی ائرپورٹس پر انسپکٹرز کے لیے یورپی معیار کی تربیت کا اہتمام کرے گی اور ٹیم کی جانب سے ای ڈی ڈی اور ای ٹی ڈی معیار کی تربیت کی تکمیل پر انسپکٹرز کی سرٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔

سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ ریگولیٹری انسپکٹرز کی تربیت کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے یورپی یونین سے رابطہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں بدامنی، رواں سال کے تین ماہ میں پولیس، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 152 شہری شہید
  • پاکستانی ایوی ایشن کی تاریخ کا اہم سنگ میل، یورپی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی
  • وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر دیں، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور کی 10 میں سے 5 احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں
  • لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 ختم
  • وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 احتساب عدالتوں سے 5 ختم کردیں
  • سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے جج جسٹس آغا فیصل کیخلاف ریفرنس دائر 
  • سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے جج جسٹس آغا فیصل کیخلاف ریفرنس دائر
  • کراچی؛ گاڑیاں چھیننے میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ