Express News:
2025-04-06@07:37:38 GMT

انسٹاگرام کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کا ایک ہردلعزیز فیچر ختم کرنے کا منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

’کانٹینٹ نوٹس‘ نامی یہ فیچرصارفین کو اپنی پوسٹ پر ایک نوٹ شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے جو صرف ان کے فالوورز دیکھ سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے پوسٹ یا ریل پر نوٹ چھوڑنے کی صلاحیت کو ختم کرنا شروع کر دیا ہے اور لوگ آنے والے ہفتوں میں پوسٹس پر انہیں نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی شیئر کر پائیں گے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے 26 مارچ کو ایک انسٹاگرام ریل میں اس تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے چند مہینے پہلے کانٹینٹ نوٹس متعارف کرائے تھے تاکہ انسٹاگرام کو مزید سماجی اور مزید دلچسپ بنایا جا سکے لیکن حقیقت میں زیادہ تر لوگوں نے اس فیچر کو اپنانا نہیں چاہا۔

موسری نے مزید کہا کہ انسٹاگرام وقت کے ساتھ 'زیادہ پیچیدہ' ہو گیا ہے، اور وہ اس چیز کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے فیچرز کو بند کیا جائے جو زیادہ استعمال نہیں ہوتے۔ لیکن کچھ انسٹاگرام صارفین کانٹینٹ نوٹس کے ختم ہونے پر افسردہ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نوازشریف کی شہبازشریف کو بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کرنے کی ہدایت

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے۔انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور بلوچستان کے حالات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہونے والی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی اور اہم امور پر مشاورت کی۔

متعلقہ مضامین

  • دلجیت کی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی انفلوئنسر کا جلوہ
  • نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس،کمیٹی تشکیل
  • پرائیویٹ حج؛ 70ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
  • نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس
  • نجی اسکیم کےتحت حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس
  • بیوی کی انسٹاگرام ویڈیو نے شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا
  • بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
  • گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ
  • نوازشریف کی شہبازشریف کو بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کرنے کی ہدایت