2025-03-01@07:13:46 GMT
تلاش کی گنتی: 321

«کیا کہ ا»:

(نئی خبر)
    سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے بلکہ یہ عوام اور حکومت کا پیسہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے، اس کا جائزہ میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر کرے گی۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...
      بیجنگ () چین کے  نائب وزیر خارجہ سن وے دونگ اور پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر چین پاکستان سفارتی مشاورت کا چوتھا دور منعقد کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اسی دن انہوں نے بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بین الاقوامی تعاون اور کوآرڈینیشن سے متعلق ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور پاکستان کے تعلقات نے ایک اعلیٰ سطح کا استحکام برقرار رکھا ہے اور ایک صدی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں  فریقین کے مشترکہ مفادات...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم  نے کہا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے، یہاں فلاحی کام کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ   القادر ٹرسٹ سے کسی نے ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا،  القادر ٹرسٹ کا پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا،  نیب نے جو گواہان پیش کئے انہوں نے ثبوت دے دئے کہ بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں آئے، کسی بھی ملک میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 190...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت مورچوں کی مسماری کا عمل آج شروع ہوگا، مختلف علاقوں میں مزید 12 ٹرکوں پر اشیائے خور ونوش اور دواؤں پر مشتمل سامان پہنچادیا گیا ہے۔نجی چینل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم کرم اشفاق خان کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے تحت آج بالش خیل اور خار کلی میں تمام مورچوں کو مسمار کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے مطابق یکم فروری تک ضلع میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور اسلحہ جمع کیا جائے گا، قبائلی جھڑپوں میں ہر قسم کا اسلحہ استعمال کیا جاتا تھا۔دریں اثنا، ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے، اسسٹنٹ کشمنر...
    فوٹو: پی پی آئی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا، سندھ حکومت نے ملیر ایکسپریس وے کا نام بدل کر شاہراہِ بھٹو رکھ دیا، بلاول نے گاڑی چلا کر شاہراہ کا جائزہ لیا، اور 100 روپے ٹول ٹیکس بھی دیا۔کراچی میں 39 کلومیٹر طویل شارع شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 9.1 کلو میٹر طویل قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک کے پہلے فیز کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔تقریب میں سندھ بھر کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پہلے فیز کا دورہ کیا اور پہلا ٹول بھی ادا کیا۔ تقریب سے خطاب...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کمیٹی کے میڈیا نمائندہ اور جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ وائڈ بال کے معاملے پر آئی سی سی بولرز کو مزید نرمی دینے پر کام کر رہا ہے. بولرز کو دی جانے والی ممکنہ نرمی بالخصوص محدود اوورز کے فارمیٹ میں بیٹرز کے کریز میں حرکت کرنے کے حوالے سے ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شان پولاک کا کہنا تھا کہ اگر آخری لمحے پر بیٹر اپنی جگہ تبدیل کر لیتا ہے تو بولر کے لیے کوئی فائدہ نہیں۔ بولر کو اپنے رن اپ کے شروع سے معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ کہاں گیند پھینک سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بولر بولنگ کر رہا...
    رہنماء جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر فوجی آپریشن کی بازگشت جاری ہے، حکومت بتائے کہ دو عشروں سے جاری آپریشنوں کا کیا نتیجہ نکلا ہے۔ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں...
    کراچی بار کے تحت دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے اور زرعی اراضی کارپوریٹ سیکٹر کو دینے کے خلاف وکلا کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ارشد شر کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کا منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا دریائے سندھ سونا اُگل رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نئی نہریں سندھ کی شہ رگ کاٹنے کے مترادف ہے۔ ریگستان کو آباد کرنے کے لئے سندھ کو برباد کیا جارہا ہے۔ ناہید افضال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں تباہی کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کس کارنامے کے انعام کے طور پر عمر کوٹ میں...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنا کیس انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے‘ذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جارہا یہ ٹارچر ہے‘ بانی پی ٹی آئی جوچیزمانگتے ہیں وہ نہیں دیتے، کوئی عدالت ہماراکیس سننے کو تیار نہیں ‘ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا‘جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا‘بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کو مقرر کیا ہے انہوں نے وہی کہنا ہے جو وہ کہیں گے، پارٹی 8 فروری سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے امن و امان کی بحالی میں سندھ پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ اور اقتصادی طور پر متحرک؛ کاروبار دوست اور خوشحال سندھ ہمارا مشترکہ مقصد ہے ۔انہو ںنے مزید کہاکہ امن و امان میں کاروباری برادری ہی حقیقی اسٹیک ہولڈر ہے اور امن و امان کے چیلنجز کا سب سے زیادہ نقصان بز نس کمیونٹی کو ہی اٹھانا پڑتا ہے؛ لہذا،یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے کہ سندھ پولیس کی جرات اور قربانیوں کا احترام کیا جا ئے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت تو بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرسکتی، یہ چاہتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر سے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کا معاملہ بے بنیاد ہے۔...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا اس آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
    کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں  نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب حسین براہیم طحہٰ کی ہونے والی ملاقات میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔  وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے 11-12 جنوری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد مسلم دنیا میں خواتین کی  معیاری تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالےسے  ٹھوس کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔  وزیراعظم کا محصولات...
    شیر افضل اور سلمان اکرم میں لفظی گولہ باری، چیئرمین پی ٹی آئی کا کیا موقف ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے، کس کو تعینات کرنا یا کس کو ہٹانا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو ہی طے کرنا ہے، پہلے بھی ایسی تعیناتیاں ہوتی رہی ہیں۔ شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہے، اختیار ہے...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ سے 6 ہزارگھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس آگ سے 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔ امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا اور حکام کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی، آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔دوسری جانب آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے اب تک گھروں میں لوٹ مار کرنے والے 20 ملزمان کو گرفتار بھی...
    اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ پوری امت کا اثاثہ ہیں، ہمارے حکمران خواہ کتنی ہی بزدلی دکھائیں، عوام اہل غزہ کی حمایت اور یکجہتی جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12 جنوری کو 3 بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں...