وزرا کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم حاضری پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وزرا کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم حاضری پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی میں وزرا کی مسلسل عدم حاضری پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر آگئے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے وزرا کی غیر موجودگی کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کے احتجاج کی حمایت کی۔اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پر شدید تنقید کی، جس پر خواجہ آصف نے بھی حکومتی رویے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو لوگوں کو تنقید سے کیسے روکا جائے گا؟
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں کہ توجہ دلاو نوٹس ایجنڈے میں شامل ہو، مگر متعلقہ وزیر موجود نہ ہو۔ اگر کوئی وزیر بیرون ملک ہے تو اور بات ہے، لیکن وزیر یا پارلیمانی سیکریٹری کی غیر حاضری کو کسی صورت دفاع نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا اور وہ اس معاملے پر پارٹی قیادت سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید وزرا کو اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ ہی نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے وہ پارلیمنٹ میں غیر حاضر رہتے ہیں۔
وزیر دفاع نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کے سامنے اس مسئلے کو اٹھائیں اور اجلاسوں کے دوران وزرا کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔قومی اسمبلی کے 12ویں سیشن میں ارکان کی حاضری سے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے اپنی رپورٹ جاری کر دی۔ فافن کے مطابق یہ سیشن 13 جنوری سے 23 جنوری تک جاری رہا، جس کے دوران مجموعی طور پر 9 نشستیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 اجلاسوں میں 36 ارکان مکمل طور پر حاضر رہے جبکہ 35 ارکان کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے۔
فافن کے اعداد و شمار کے مطابق سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 ارکان شریک ہوئے جبکہ 5ویں نشست میں سب سے کم 117 ارکان نے حاضری دی۔وزیراعظم نے صرف 2 اجلاسوں میں شرکت کی، جبکہ اپوزیشن لیڈر تمام نشستوں میں موجود رہے۔ پارلیمانی لیڈرز کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈرز تمام 9 نشستوں میں شریک ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر نے 6 نشستوں میں شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور بی این پی کے پارلیمانی لیڈرز کسی ایک بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور پیپلز پارٹی قومی اسمبلی وزرا کی
پڑھیں:
نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کے معاملے پرپی ٹی آئی کا ایوان میں احتجاج
نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کے معاملے پرپی ٹی آئی کا ایوان میں احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرنے نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا، اسپیکرنے اپوزیشن لیڈر کو نکتہ اعتراض پر بات نہیں کرنے دی۔ جس کے بعد تحریکِ انصاف کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکرسردار ایاز صادق نے کہا کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض نہ دینے کا طے ہوا تھا، جس کے بعد تحریک انصاف اراکین نے ایوان میں احتجاج شروع کردیا۔ تحریک انصاف کے اراکین نے ڈیسک بجا کر احتجاج کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا موقع ملے گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی گئی، صاحبزادہ حامد رضا نے کورم کی نشاندہی کی۔ اسپیکر نے گنتی کی ہدایت کی اورقومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا نکلا۔ایوان میں دہشتگردی میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں اورکشتی حادثہ سمیت آفات و حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔فاتحہ خوانی اعجاز الحق، مولانا عبدالغفور حیدری نے کرائی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے ،صدر ،وزیر اعظم سمیت پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم