ایازصادق کے گھر وزیراعظم اور پی پی رہنما ئوں میں کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ایازصادق کے گھر وزیراعظم اور پی پی رہنما ئوں میں کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کی اسپیکر ایازصادق کے گھر آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم اسپیکر ایازصادق کی خصوصی دعوت پر ان کے گھر آئے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیاں کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں شازیہ مری نے نہروں کا معاملہ اٹھایا، خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی نے پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، چھوٹے چھوٹے سیاسی معاملات کو حل کرلیں گے، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ایازصادق ہم سے زیادہ آپ کے دوست ہیں یہ حل کروا دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہیکہ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایاز صادق نے توپی ٹی آئی سے بھی مذاکرات جاری رکھنے کی پوری کوشش کی، پیپلزپارٹی اور ہماری جمہوریت کے لیے جدوجہد ایک جیسی ہے، بات چیت اور مذاکرات سے تمام مسائل حل کرلیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کے بیٹے کو تحائف دیے اور شادی کی مبارک باد دی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے گھر
پڑھیں:
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش
کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کیس میں 70 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو بھی سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے، سلور نوٹس انٹرپول کے ذریعے کمپنی کو بھجوایا جائے گا، ارمغان کے اکاؤنٹس آپریٹر اور اس کے والد کے ساتھ کام کرنے والوں سے پوجھ گچھ ہوگی۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کیس میں 50 افراد کو گواہ بنانے کے لیے اسکرونٹی کی گئی، گواہوں میں ارمغان کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان کے بنگلے کے ملازمین کے بیان بھی لیے گئے، ارمغان سے کال سینٹر اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوالات کیے۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کے بیانات اور حاصل تفصیلات کی بھی مکمل جانچ کی جائے گی۔