چیمپیئنز ٹرافی؛ قومی اسکواڈ پر ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر کو تحفظات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی چاہیے جس میں محض چند مخصوص کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے بلکہ ان کرکٹرز کو بھی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے جو اپنی کارکردگی سے سلیکشن کے مستحق ہیں۔
مزید پڑھیں؛ "بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے
انہوں نے سلیکشن میں عدم تسلسل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو ان کی حالیہ کارکردگی کے باوجود چنا گیا حالانکہ وہ تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اچھا کھیل پیش کرے گی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بہتر نتائج کے لیے منصفانہ اور سوچ سمجھ کر کیے گئے انتخاب کی ضرورت ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کے انتخاب میں درست فیصلے کرنا لازمی ہے تاکہ بہترین ممکنہ کمبی نیشن تشکیل دیا جا سکے، جو پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی دلانے میں مدد دے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی کامران اکمل قومی اسکواڈ کہنا تھا کہ
پڑھیں:
ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
لاہور:ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔