پاک ہنگری تیسرا مشترکہ کمیشن اجلاس ،اہم معاہدے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون پر مبنی تیسرا مشترکہ کمیشن اجلاس (JCEC) جمعہ کوختم ہوگیا۔اجلاس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ دو روزہ اجلاس 6 اور 7 فروری کو منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی سیکرٹری برائے اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ہنگری کی وزارت دفاع کے ڈپٹی منسٹر تاماش ورگھا نے کی۔ اجلاس میں تجارت، معیشت، اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مختلف شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپس (JWG) کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ہنگری کی ایکسپورٹ پروموشن ایجنسی (HEPA) نے پاکستان میں ہنگری کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز)کی ترقی میں تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے درمیان سیکیورٹی تعاون میں اضافہ، جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر اتفاق
بیجنگ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کیے جائیں گے تاکہ سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر داخلہ نے دورۂ چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،ملاقات میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے حصول پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں محسن نقوی نے چینی وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دیتے ہوئے جنوری میں ہونے والی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔