راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع معروف ترین بینک روڈ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کرکے اسے پیڈیسٹرین زون میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔

حکومت پنجاب نے اس روڈ کو یورپین ممالک کی سڑکوں کی طرز پر تیار کیا ہے اور اسے مکمل طور پر پیڈیسٹرین ایریا بنادیا ہے تاکہ شہری وہاں اطمینان کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے شاپنگ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر ہوئی اہم پیشرفت کیا ہے؟

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ ایک احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے قبل یہاں پر بے ہنگم ٹریفک اور پارکنگ کا اتنا مسئلہ ہوا کرتا تھا کہ چہل قدمی تو درکنار سڑک پار کرنا ہی ایک مشکل ترین کام تھا۔

کچھ افراد کا کہنا تھا کہ یہاں آ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم یورپ میں گھوم رہے ہوں۔

مزید پڑھیے: راولپنڈی: خاتون اول کا دل کے امراض کے اسپتالوں کا دورہ

واضح رہے کہ اس روڈ پر مفت شٹل سروس بھی متعارف کروائی گئی ہے تاکہ وہ افراد جو شاپنگ کر کے تھک گئے ہوں یا پھر وہ بزرگ، بچے اور خواتین جو زیادہ پیدل چلنا نہ چاہتے ہوں اس شٹل سروس کے ذریعے ایک سے دوسری جگہ بآسانی پہنچ جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

راولپنڈی راولپنڈی بینک روڈ راولپنڈی پیڈیسٹرین زون صدر راولپنڈی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: راولپنڈی راولپنڈی بینک روڈ صدر راولپنڈی

پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا 

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے
  • اسپورٹس گالا کالطیف آباد میں انعقاد، طلبہ و طالبات نے فن کا مظاہرہ کیا
  • حیدرآباد ،القمرانگلش پبلک اسکول کے تحت اسپورٹس گالا تقریب سے عبدالعلیم خانزادہ،پرنسپل حاجی محمد یوسف خطاب کررہے ہیں
  • سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا 
  • راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں
  • جیکب آباد،پبلک ہیلتھ ایک ماہ میں 6 لاکھ 43 ہزار کا فیول پی گئی
  • مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیا، ٹرمپ سے ملکر مزید بہتری لائیں گے، نیتن یاہو کا دعویٰ
  • خیرپور کی 8تحصیلوں میں ترقیاتی کام سست روی کاشکار