City 42:
2025-02-07@10:23:23 GMT

صدر مملکت آصف زرداری ہاربن پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: صدرمملکت آصف علی زرداری دورہ چین کے دوران ہاربن پہنچ گئے، آج 9 ویں ونٹر ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 صدر مملکت مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے جبکہ پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 دونوں ممالک کی جانب سے انسداد دہشتگردی، سی پیک کی ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا گیا ہے۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری

 صدر آصف زرداری اور چینی صدر کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سی پیک کو اپ گریڈ کر کے جدید ترقیاتی راہداری بنایا جائے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

 پاکستان اور چین نے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا جبکہ صدر زرداری نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

 قبل ازیں صدر مملکت آصف زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کیلئے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا اور قابل تجدید توانائی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
 

پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

صدر پاکستان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آصف علی زرداری اور شی جن پنگ میں عظیم ہال میں ہونے والی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور اور شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات کو اُجاگر کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے وژن اور عوام کی فعالیت کا مظہر ہے۔انہوں نے عالمی ترقی میں چین کے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین کیا۔ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ ملے گا، دونوں رہنماؤں نے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔اعلامیے کے مطابق آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستانی عوام چینی صدر کو مدبر رہنما اور بہترین دوست کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چینی صدر نے صدر مملکت اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔قبل ازیں، صدر مملکت کے چین کے گریٹ ہال آف دی پیپل آمد کے موقع پر چینی صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ چین کی مسلح افواج نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے، دونوں ملکوں کے صدور نے اپنے اپنے وفد کا تعارف کروایا۔اس سے پہلے آصف علی زرداری نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ سے ملاقات کی اور چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول رکھے اور ان کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر پاکستان اور چیئرمین چاؤ نے پاک چین اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر پاکستان کی چینی ہم منصب سے ملاقات
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
  • صدر زرداری 5 روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے ہم منصب، وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی
  • آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری 5روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  •  صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے